تعارف خوش نویس، خوش قلم ، خوش گفتار، خوش کن شخصیت ’’ مہر رشید ‘‘ کو محفل میں خوش آمدید

مغزل

محفلین

خوش نویس، خوش قلم ، خوش گفتار، خوش کن
شخصیت ’’ مہر رشید ‘‘ کو محفل میں
خوش آمدید
جناب سے التماس ہے کہ مکمل مفصّل تعارف پیش فرمائیں ،
ہمیں امید ہے کہ آپ کی یہاں آمد رسم الخط ، فونٹ سازی اور علمِ خوش خطی
کے پیاسوں کیلیے تسکین کا سبب ہوگی ۔

جناب ادریس آزاد صاحب کا شکریہ کہ جناب کو یہاں مدعو کیا۔
والسلام
نیاز مشرب : م۔م۔مغل​
 
فاتح

لائبریرین
مہر رشید صاحب، ایک مرتبہ پھر خوش آمدید اور محمود مغل صاحب، آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے تعارفی دھاگا کھولا۔
 
زینب

محفلین
یہ سواری باد بہاری تو ابھی پہنچی نہین پہلے ہی کارپٹ بچھا کے پھول شول لا کے تیاری کر لی گئی ویسے مہمان خصوصی کے کب تک انے کے اثار ہیں جی
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم مھر (مہر)رشید جی
اردو محفل پر آپ کی آمد انشااللہ اک اچھا اضافہ ہو گی ۔
اور یقین ہے کہ آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
0001.jpg
نایاب
 
مھر رشید

محفلین
ارے آپ لوگوں نے تو حیران کر دیا

واہ جی واہ!
وعلیکم خوش آمدید، وعلیکم خوش آمدید، وعلیکم خوش آمدید۔ ایسا کہا تو نہیں جاتا مگر مجھے اور کچھ سجھائی نہیں دیا کہ آپ لوگوں کا یوں والہانہ انداز میں استقبال کرنا۔خدا گواہ یوں لگا جیسے مدت کی صحرا نوردی کے بعد گھر لوٹا تو اپنوں نے خوشی سے باہیں پھیلا دیں۔ اجی آپ لوگ تو کمال ہو۔ممکن نہیں کہ اب کبھی چھوڑ کر جاوں اس محفل کو۔مجھے اپنی نالائقی کی وجہ سے دیر ہوئی۔ ورنہ میں کوئی اور سستی نہیں کی۔ اوپر سے بجلی کا مسئلہ بھی رہتاہے کئی دفعہ ٹائپ کیا کرایا میسیج واپڈا کھا جاتا ہے۔ محفل کی محبت دیکھ کر لگتا ہے مجھے سولر انرجی والا یونٹ لینا پڑے گا۔ دیکھتاہوں چائنا مال کی کوئ سائٹ، ہاں تو آپ لوگوں نے مجھے یوں حیران کیا کہ جیسے ہی میں علاقہ ڈھونڈتا ڈھونڈتا یہاں پہنچا تو مارے حیرت کے میری حالت دیکھنے والی ہوگئی۔ استقبال کرنے والے تو مجھ سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ واہ جی واہ۔ مزہ آگیا۔ ہم تو آگئے اپنے گھر۔ بس اب کیا کہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مھر رشید

محفلین
السلام علیکم
محترم مھر (مہر)رشید جی
اردو محفل پر آپ کی آمد انشااللہ اک اچھا اضافہ ہو گی ۔
اور یقین ہے کہ آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
0001.jpg
نایاب

نایاب جی! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ لوگ یقین نہیں کریں گے میرے آنسو نکل آئے خوشی سے۔ یار یہاں تو کہانی ہی اور ہے۔یوں لگتا ہی نہیں کہ دنیا میں دوری یا نفرت بھی کوئی چیز ہے۔ نایاب صاحب کیا کسی کو دیکھے بغیر محض علمی، ادبی اور فنی رشتے کی بنا پر کوئی اتنا پیار دے سکتا ہے۔ بہ خدا آپ لوگوں نے تو لوٹ لیا۔

اب میں آئندہ اس فورم کے ساتھ کتنا مخلص رہوں گا۔ اس کے لیے۔ اپنی ماں بولی میں اتنی سی عرض کروں گا۔

ساڈی جند حاضَر اے بھاویں کوہ کے ونڈ چھوڑو!!!!!
 
محترم مہر رشید جی ۔
سدا خوش رہیں آمین
آپ نے سچ لکھا کہ اردو محفل پر آکر ایسے ہی لگتا ہے کہ
جیسے سب اپنے ہی ہیں ۔ کوئی غیر نہیں ، کسی سے کوئی نفرت نہیں ۔
بس اک ہی جذبہ کہ اردو (جسے کہتے ہیں محبت کی زباں )اسے پروان چڑھانا ہے ۔
اور یقینا داد کے قابل ہیں وہ سب محترم ہستیاں جنہوں نے اپنی ان تھک محنت سے اس گلشن اردو کی محفل کو سجایا ہے ۔
میں بھی آپ جیسا ہی اک آزاد پنچھی تھا ۔ لیکن اس محفل اردو نے مجھے گرفتار سحر کر ہی لیا ۔
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 
مغزل

محفلین
ساڈی جند حاضَر اے بھاویں کوہ کے ونڈ چھوڑو!!!!!

سرکار ابھی ضرورت نہیں :inlove:
کہ ’’ میں بھی تمھارا ، من بھی تمھارا ‘‘ کے مصداق ابھی تو پینگیں بڑھانی ہیں‌ہمیں‌تو۔
سدا سلامت رہیں خوش رہیں اور ہمیں اپنی محبتوں میں یاد رکھیں ۔والسلام
 
Top