میر عماد الحسن قزوینی

الف نظامی

لائبریرین
عماد الحسن اور عماد الحسینی مشہور تھے۔ نسبا سید ، مذہبا اہل سنت والجماعت تھے۔ قزوین میں پیدا ہوئے۔ علوم متداولہ سے فارغ ہوکر خوشنویسی کی طرف متوجہ ہوئے۔ اول عیسی رنگ نگار سے اصلاح لی جو مقامی خوش نویس تھے۔ پھر مالک دیلمی کی خدمت میں حاضر ہوکر استفادہ کیا۔ کچھ دن بعد مالک نے اندازہ کیا کہ شاگرد کا خط ان کے خط سے بڑھ گیا ہے ، لہذا فارغ الاصلاح قرار دیا۔ مگر میر عماد کا شوقِ طلب تشنہ تھا اس لیے یہ سن کر کہ تبریز میں ملا محمد حسین بلند پایہ خوشنویس ہیں ، تبریز پہنچے اور عرصہ تک ان سے اصلاح لی ، حتی کہ خط میں خاص شانِ صفا پیدا ہوگئی۔ چناچہ ایک روز اپنے مشق کردہ ایک کتبہ پر ان کا نام لکھ کر ان کی خدمت میں پیش کیا تو وہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور اپنے شاگرد کی بہت تعریف و ستائش اور حوصلہ افزائی کی ، نیز بے حد شفقت و مہربانی سے پیش آئے۔ یہاں تک کہ کچھ ہی دنوں میں اہل بصیرت و ماہرین فن نے تسلیم کرلیا کہ ملا محمد حسین کے خط سے میر عماد کا خط بہتر ہے اور انہوں نے بھی اس کی تصدیق فرما کر فارغ کردیا۔
میر عماد کی روشِ خط ملا علی تبریزی واضعِ خط نستعلیق کی طرز پر تھی۔ مگر کثرت مشق و محنت کتابت اور قوت دست کے باعث شانِ صفا ان سے بھی بڑھ گئی۔ چناچہ انہیں شہرہ آفاق خوشنویش مانا گیا ہے۔
اقتباس از مخزنِ خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم
 

قیصرانی

لائبریرین
شاید زیادہ ہی details میں چلے گئے تھے ;)

الف نظامی کی پوسٹ دراصل ایک اقتباس تھا جیسا کہ انہوں‌نے آخر میں‌لکھا

اقتباس از مخزنِ خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم

یہ جو اقتباس لیا گیا ہے اس میں‌یہ مذکورہ سطر اصل لنک مذکورہ پر موجود نہیں
 

arshadmm

محفلین
کیا یہ لکھنا اتنا ہی ضروری تھا؟ مسلمان لکھ دینا کیا ناکافی یا شان کے خلاف ہوتا؟
کسی کے تعارف کیلئے اس کی ذات یا فرقہ کے متعلق لکھ دینا میرے خیال میں‌ برا نہیں بلکہ اچھا ہی ہے۔ ہاں کسی فورم پر کسی خاص فرقہ یا گروہ کی طرفداری کرنا یا اس پر طنز کرنا یا تنقید کرنا ضرور برا ہے۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ فورم محدود ہوتا چلا جاتا ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ وہ صرف چند مخصوص لوگوں کیلئے ہی رہ جاتا ہے کوئی اس طرف آتا ہی نہیں۔ بے شمار فورم اس وقت ایسے ہی ہیں کہ جن کے یوزر چند سو بھی نہیں صرف اس وجہ سے۔ فورم سب کیلئے ہونا چاہئے۔ اور یوزز کو چاہئے کہ ایسے موضوعات چنیں کہ جن میں سب لوگ شامل ہوں۔ تاکہ ہر قسم کے یوزرز حصہ لے سکیں اور دلچسپی محسوس کریں۔اور منتظمین کا فرض ہے کہ وہ ایسا مضمون شامل ہی نہ ہونے دیں جس سے کسی گروہ کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو۔ اور ابھی تک یہ محفل اس اعتبار سے بہترین ہے کہ اس میں‌ ہر طرح کے لوگ موجود ہیں اور مشترکہ دلچسپیوں‌ پہ بات ہوتی ہے۔ اللہ تعالٰی اسے ایسا ہی رکھے تاکہ اس کے یوزرز لاکھوں میں ہو جائیں۔اٰمین
 

الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی کی پوسٹ دراصل ایک اقتباس تھا جیسا کہ انہوں‌نے آخر میں‌لکھا



یہ جو اقتباس لیا گیا ہے اس میں‌یہ مذکورہ سطر اصل لنک مذکورہ پر موجود نہیں
یہ اقتباس مخزن خطاطی میں سے لیا گیا ہے جس کے مصنف خورشید عالم گوہر قلم ہیں ، وکی پیڈیا کا ربط خورشید عالم گوہر قلم کا ہے نہ کہ مخزنِ خطاطی کا۔
 
Top