سید انور حسین نفیس الحسینی (نفیس رقم) المعروف بہ سید نفیس شاہ صاحب اس عہد میں پاکستان کے بزرگ ترین خطاط ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز تک پہنچتا ہے۔ شاہ صاحب کے والد گرامی سید محمد اشرف علی سید القلم اور آپ کے سسر حکیم سید نیک عالم ماہر خطاط گذرے ہیں۔ ان دونوں بزرگوں کا کتابت قرآن پاک سے خاص لگاو تھا اور دونوں نے زندگی بھر زیادہ کام کتابت قرآن مجید ہی کا کیا۔
آپ کی پہلی کتابت کردہ کتاب قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری کی مشہور کتاب "رحمۃ للعالمین " ہے۔ آپ تمام مروجہ خطوط پر یکساں عبور رکھتے ہیں ، مگر نستعلیق سے خصوصی لگاو ہے۔
آپ شاعر بھی ہیں۔ آپ کی لکھی ہوئی نعت "تجھ سا کوئی نہیں" اور اپنے پیر و مرشد حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری کے وصال پر لکھی ہوئی نظم "رثا" ، اپنے والد محترم کے انتقال پر لکھی نظم "یاد" ، تاج الدین زریں رقم کے انتقال کے بعد ان کے بارے میں لکھی گئی نظم اور اپنے قدیم ساتھی اور نامور خطاط حافظ محمد یوسف سدیدی کے انتقال پر کہے اشعار انتہائی متاثر کن ہیں۔
آپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کے تمام خطاطوں میں پہلا پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور میڈل دیا گیا۔
ادارہ تحقیقات اردو (کرلپ) کے نفیس خطوط ، انہی کے خط پر مبنی ہیں۔
آپ کے شخصیت اور فن کے متعلق غلام نظام الدین کے اشعار

سید حق شناس کان کرم
صاحب لوح ، شہریار قلم
شاعرِ با عمل ، حکیم حکم
کاتب بے بدل نفیس رقم
اقتباس از مخزنِ خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم