یہی بات متلاشی سے کہیے وہ آپ کو بتائیں گے کہ مہر نستعلیق جس خطاط کی خطاطی سے اخذ کیا گیا ہے ان کا نام نصر اللہ مہر ہے ، سید انور حسین نفیس رقم نہیں۔تو حضرت پھر ایک اور فونٹ بنانے کا مقصد؟ جب پہلے ہی ایک فونٹ حضرت شاہ صاحب کے خط جیسا ہے۔
یہی بات متلاشی سے کہیے وہ آپ کو بتائیں گے کہ مہر نستعلیق جس خطاط کی خطاطی سے اخذ کیا گیا ہے ان کا نام نصر اللہ مہر ہے ، سید انور حسین نفیس رقم نہیں۔تو حضرت پھر ایک اور فونٹ بنانے کا مقصد؟ جب پہلے ہی ایک فونٹ حضرت شاہ صاحب کے خط جیسا ہے۔
ایسے ہی ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس زمرے تک آ نکلا۔ آہ ۔۔ حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ کی لحد پر اللہ تعالی کی رحمتیں نازل ہوں۔ ان کے چہرہ انور کو دیکھ کر بلاشبہ اللہ یاد آتا تھا۔ کیا معصومیت تھی چہرے پر۔۔۔
ویسے تو حضرت کے ہاتھ کہ لکھے اور بھی خوب سے خوب تر نمونے ہیں۔ لیکن مجھے یہ والا بہت پسند ہے۔
ایک یہ
میرے نکاح نامے پر حضرت کے دستخط (حضرت کی وفات سے تقریبا ۱ سال اور کچھ مہینے پہلے یعنی نومبر 2016)
اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟ حضرت ایک ماہر خطاط تھے۔ ایام جوانی میں پیشہ وارانہ طور پر غالبا کسی اخبار کے ساتھ بھی منسلک تھے۔ لاہور اور دیگر شہروں میں حضرت کے ہاتھ کے لکھے بے شمار شہہ پارے مساجد اور دیگر عمارات کی زینت ہیں۔ پیشہ ورانہ طور پر اگر دیوان غالب کی خطاطی کی گئی ہے تو اس میں حیرانگی کیسی؟فلسفی صاحب -السلام علیکم
یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کا حضرت نفیس شاہ صاحب کے ساتھ ایک خاص تعلّق تھا اور آپ کا نکاح بھی انھوں نے پڑھایا تھا -اور یہ جان کر بھی بڑی حیرت ہوئی کہ حضرت کو غالب کے کلام سے اس قدر لگاؤ تھا کہ خود بیٹھ کر پورے دیوان کی خطاطی فرمائی -
محترم میرے سوال کا مقصد یہ تھا کہ اگر فقط ایسے فونٹ کی ضرورت ہے جو حضرت کے خط کے قریب ہو تو وہ پہلے سے موجود ہے چاہے حضرت کے کسی عقیدت مند نے لکھا ہو یا کسی اور نے۔ کیونکہ حضرت تو ہم میں موجوود نہیں، لہذا ہم اگر دوبارہ فونٹ بنائیں گے تو وہ بھی حضرت ہی کے کسی شاگرد یا عقیدت مند کی راہنمائی میں ہی بنائیں گے۔ خیر میرا مقصد صرف یہ تھا کہ اگر کوئی کمی بیشی ہے تو وہ سامنے آ جائے۔ فونٹ بنانے کو شوق تو پہلے سے تھا جس کا ذکر حضرت سے بھی کیا تھا لیکن اس کے لیے فقط تکنیکی (کمپیوٹر) کی مہارت ہی ضروری نہیں۔ پھر بھی آپ کی تحریک سے ارادہ کر لیا ہے۔ اب اگر اللہ پاک کو منظور ہو گا تو ضرور کوئی نہ کوئی سبب بن جائے گا۔یہی بات متلاشی سے کہیے وہ آپ کو بتائیں گے کہ مہر نستعلیق جس خطاط کی خطاطی سے اخذ کیا گیا ہے ان کا نام نصر اللہ مہر ہے ، سید انور حسین نفیس رقم نہیں۔
اس میں حیرت کی کیا بات ہے؟ حضرت ایک ماہر خطاط تھے۔ ایام جوانی میں پیشہ وارانہ طور پر غالبا کسی اخبار کے ساتھ بھی منسلک تھے۔ لاہور اور دیگر شہروں میں حضرت کے ہاتھ کے لکھے بے شمار شہہ پارے مساجد اور دیگر عمارات کی زینت ہیں۔ پیشہ ورانہ طور پر اگر دیوان غالب کی خطاطی کی گئی ہے تو اس میں حیرانگی کیسی؟
وضاحت کے لیے شکریہ شاہ جی۔بھائی ! حیرتِ خوشگوار ہوئی تھی -کیونکہ میں ایسے بزرگوں کو جانتا ہوں جو غالب کے کلام سے شغف رکھتے ہیں -مولانا حکیم اختر صاحب تو غالب کے اشعار بہترین تحت اللفظ میں ممبر سے سناتے تھے -
ایک شعر تو ،جو دیوان غالب میں نہ تھا، حضرت کے بیان میں سنا :
آگرہ کے لالہ رو ہیں آگ رے
بھاگ رے مرزا یہاں سے بھاگ رے
ایک بیان میں تو ان کے یہ بھی سنا کہ امید ہے غالب کی اس شعر سے مغفرت ہو گئی ہو :
مسجد کے زیر سایہ ایک گھر بنا لیا ہے
یہ بندۂ کمینہ ہمسایۂ خدا ہے
جی مکرمی جمیل حسن صاحب ہمارے قریبی رفقاء میں سے ہیں ۔ اور حضرت نفیس شاہ صاحب کے خط پر کام جاری ہے۔۔ کرلپ والوں نے نفیس نستعلیق کے نام سے جو فونٹ تیار کیا ہے وہ حضرت نفیس شاہ صاحب کی خطاطی پر مشتمل نہیں بلکہ وہ ان کے بھانجے محمد جمیل صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہے ۔ میرا کرلپ کے ڈاکٹر سرمد صاحب جو آج کل یو ای ٹی میں ہوتے ہیں اور مکرمی جمیل صاحب سے بھی تعلق ہے ۔محترم متلاشی صاحب کا کہنا ہے کہ کریکٹر بیس زیادہ بہتر ہے۔ میں نے کل اپنے دوست جناب محسن خواجہ صاحب سے ذکر کیا تھا۔ فی الحال ان کے پاس دیوان غالب کا برقی نسخہ تو نہیں، لیکن ہم کوشش کریں گے کہ کسی طرح اس کا برقی نسخہ تیار ہو جائے (فونٹ بنتا ہے یا نہیں یہ علیحدہ بات ہے، گو اس کی کوشش ضرور کی جائے گی)۔ بھائی محسن سے گفتگو کے دوران معلوم ہوا کہ محترم متلاشی صاحب، جناب جمیل حسن (حضرت شاہ صاحب کے شاگردوں میں سے ہیں) سے رابطے میں ہیں (یہ متلاشی بھائی ہی بتائیں گے)۔ اس حساب سے جو فونٹ وہ تیار کر رہے ہیں وہ بلاشبہ حضرت کے خط سے قریب ہوگا۔
الف نظامی بھائی مہر نستعلیق الگ فونٹ ہے اور مہر نستعلیق نفیسی الگ فونٹ ۔۔ مہر نستعلیق والد صاحب کی ذاتی طرزِ خطاطی پر مشتمل ہے جبکہ مہر نستعلیق نفیسی حضرت شاہ صاحب قدس سرہٗ کی طرزِ خطاطی پر مشتمل ہے ، اس فونٹ کی اشکال حضرت شاہ صاحب کے دیوانِ غالب کے نسخہ کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہیں ۔ میں نمونے دکھاتا ہوںیہی بات متلاشی سے کہیے وہ آپ کو بتائیں گے کہ مہر نستعلیق جس خطاط کی خطاطی سے اخذ کیا گیا ہے ان کا نام نصر اللہ مہر ہے ، سید انور حسین نفیس رقم نہیں۔
کیا آپ کے پاس دیوان غالب مکمل برقی شکل میں ہے؟ آپ شئیر کرنا مناسب سمجھیں گے؟
دیباچۂ دیوانِ غالب بقلم حضرت اقدس سید انور حسین نفیس رقم
متلاشی
دیباچۂ دیوانِ غالب بقلم حضرت اقدس سید انور حسین نفیس رقم
پی ڈی ایف نہیں ہارڈ کاپی دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ دیوان بلھے شاہ بھی موجود ہےکیا آپ کے پاس دیوان غالب مکمل برقی شکل میں ہے؟ آپ شئیر کرنا مناسب سمجھیں گے؟
بات واضح نہ ہوسکی۔متلاشی
اس متن میں "دیوانِ فارسی" جو کہ بولڈ میں لکھا ہوا ہے
کیا فونٹ میں اس طرح لکھنا ممکن ہو سکتا ہے؟
جی بالکل ممکن ہےبات واضح نہ ہوسکی۔
بولڈ تو صرف نشاندھی کے لیے لکھا ہے میرا مقصد اس انداز میں لکھنا ہے جیسے یہاں لکھا ہے یعنی دیوان کی ن کے عین اوپر سے فا کا آغاز ہونا۔ کیا ایسا فونٹ میں ممکن ہے؟