محمّد احسن سمیع :راحل:

  1. ریحان احمد ریحانؔ

    برائے اصلاح : توڑ کر حلقۂ زنجیرِ گماں بولیں گے

    توڑ کر حلقۂ زنجیرِ گماں بولیں گے اب یہ دیوانے سرِ بزمِ بتاں بولیں گے تم سخن فہم ہو سمجھو گے ہمارے دکھ کو ہم یہاں بھی نہیں بولے تو کہاں بولیں گے! پیشِ جابر نہ ہو سر خم نہ زباں ہو خاموش مانند قافلۂ تشنہ لباں بولیں گے اے ستم گر تری بیداد گری کا قصہ ہم اگر چپ بھی رہیں اشکِ رواں بولیں گے ہے یہی...
  2. ریحان احمد ریحانؔ

    برائے اصلاح : سرِ مصلّۂ مسجد پسِ سجود و قیام

    سرِ مصلّۂ مسجد پسِ سجود و قیام یہ آرزو ہے دلوں میں مچلتی رہتی ہے جو اب تلک نہیں بدلا وہ ہے ہمارا حال وگرنہ روز یہ دنیا بدلتی رہتی ہے
  3. ریحان احمد ریحانؔ

    عشق میں یوں تو کیا نہیں ہوتا

    عشق میں یوں تو کیا نہیں ہوتا نالۂ دل رسا نہیں ہوتا کوئی انساں بھی زندگانی میں بندِ غم سے رہا نہیں ہوتا تم سمجھتے ہو تو سمجھتے رہو ورنہ پتھر خدا نہیں ہوتا ہو نہ گر نظرِ آتشِ الفت نخل دل کا ہرا نہیں ہوتا ہر مرض کی دوا نہیں ممکن ہر مرض لا دوا نہیں ہوتا اس کا جینا بھی کوئی جینا ہے جو کسی پر فدا...
  4. ریحان احمد ریحانؔ

    عظمتِ بندۂ خاکی کا میں منکر تو نہیں

    کیوں نہ ہو رنج مجھے کیوں نہ کروں میں شکوہ میرے پہلو میں بھی دل ہے کوئی پتھر تو نہیں ناصحا تجھ سے کروں شکوۂ بیدادِ بتاں جتنا تو سمجھا مجھے اتنا میں کمتر تو نہیں میں تو بس ظلم کو ظالم کو برا کہتا ہوں عظمتِ بندۂ خاکی کا میں منکر تو نہیں جس کی امید نے اب تک مجھے زندہ رکھا اس...
  5. ریحان احمد ریحانؔ

    نظم برائے اصلاح "المسلم جسد واحد"

    ہم مسلمان ہیں جسمِ واحد کی مانند سب ایک ہیں سب کے سب ایک ہیں رنگ کوئی بھی ہو نسل کوئی بھی ہو گر مسلمان ہیں پھر اسی جسمِ واحد کے سب عضو ہیں جب کسی عضو کو کوئی تکلیف ہو سارے اعضا بہم درد اس کا سہیں اس پہ گریہ کریں اس پہ آہیں بھریں پھر نجانے یہ اب کیسے ممکن ہوا جب اسی جسم واحد پہ خنجر چلا...
  6. ریحان احمد ریحانؔ

    کیا روگ لگا بیٹھے دل کو اک پل بھی چین قرار نہیں

    کیا روگ لگا بیٹھے دل کو اک پل بھی چین قرار نہیں جینے کی تو چھوڑو خاک جیے مرنے کی بھی رہ ہموار نہیں پیوستِ جگر ہے تیرِ جفا یہ روگ ہے ایسا جس کی دوا ہر عیسی نفس کے بس میں نہیں ہر عیسی نفس کا کار نہیں کب دست ستم دل والوں کے دامن سے جدا دیکھا تم نے کب اہلِ وفا کی قسمت میں زندان نہیں ہے دار...
  7. ریحان احمد ریحانؔ

    برائے اصلاح " ہر شام کی قسمت میں سویرا نہیں ہوتا "

    استادِ محترم جناب الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: سید عاطف علی و دیگر احباب سے اصلاح کی گزارش ہے کیا غم جو غمِ دل کا مداوا نہیں ہوتا یہ روگ ہی ایسا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا ہو جائے تو ہو جائے الگ بات وگرنہ دنیا میں کوئی شخص بھی اپنا نہیں ہوتا اب تجھ...
  8. مقبول

    برائے اصلاح: چاہتوں کے عذاب کیوں اترے

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اصلاح کی درخواست ہے چاہتوں کے عذاب کیوں اترے میرے دل میں جناب کیوں اترے کانٹے کیوں آئے میری قسمت میں اس کی خاطر گلاب کیوں اترے یہ تو بستی ہے ہجر والوں کی اس نگر میں چناب کیوں اترے عشق کے صحرا کا جو باسی ہو کیوں وُہ پوچھے سراب کیوں...
  9. زبیر صدیقی

    غزل برائے اصلاح - اور کوئی غم نہیں

    السلام علیکم صاحبان و اساتذہ۔ ایک غزل پیشِ عرض ہے۔ کرونا کی وبا کی وجہ سے سفر کرنے سے قاصر ہوں، اور ایک مدت ہو گئی اپنے پیاروں سے ملے ہوئے، اپنے شہر (کراچی) گئے ہوئے۔ انہی جذبات کے اظہار کی کوشش کی ہے۔ برائے مہربانی اصلاح فرمائیں۔ (علم ہے کہ استاد الف عین صاحب اسکرین دیکھنے سے قاصر ہیں، مگر ان...
  10. مقبول

    برائے اصلاح: کفن بھی میرا بنے گا کسی کی اترن سے

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے کفن بھی میرا بنے گا کسی کی اترن سے کہ میرے ہاتھ میں کاسہ ہے میرے بچپن سے امید رکھتا ہوں جلاد سے، میں سادہ لوح وہ آ کے پھندا اتارے گا میری گردن سے ادھار لے کے جو بچوں...
  11. مقبول

    برائے اصلاح: اس نے مرے دشمن سے ملنے کا اعادہ کر دیا

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے اس نے مرے دشمن سے ملنے کا اعادہ کر دیا ایسے ہی مہلک وار کر کے مجھ کو لاشہ کر دیا یہ حسن بھی بانٹا خدا نے ہے امیری کی طرح کچھ کو بنایا کم حسیں ، کچھ کو زیادہ کر دیا جس کے سبب معتوب ٹھہرا،اس...
  12. مقبول

    برائے اصلاح: مری پیاسی زمیں کو پیار سے وُہ تر نہیں کرتا

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ یہ غزل پیش کر رہا ہوں مری پیاسی زمیں کو پیار سے وُہ تر نہیں کرتا وہ گو اقرار کرتا ہے مگر اکثر نہیں کرتا اگر انساں ہے وُہ تو کیوں محبت کا نہیں قائل اگر انساں نہیں تو کیوں زمیں پر شر نہیں...
  13. مقبول

    برائے صلاح: قلم کی صورت اپنی جیب میں خنجر لگاتا ہوں

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام ایک میراتھن غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں ۔ غزل کی طوالت پر معذرت خواہ ہوں قلم کی صورت اپنی جیب میں خنجر لگاتا ہوں سنا ہے شاعری کے نام پر نشتر لگاتا ہوں یا کہا جاتا ہے میں لکھتا نہیں، نشتر لگاتا ہوں ابل پڑتے ہیں بن...
  14. مقبول

    برائے اصلاح: میں نے حوالے غیر کے اپنا علاقہ کر دیا

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ یہ غزل پیش کر رہا ہوں میں نے حوالے غیر کے اپنا علاقہ کر دیا شہباز کہتے تھے مجھے، خود کو ممولہ کر دیا سچ ہے کہ میرے فیصلوں نےکر دیا سب کو خفا سچ ہے مری نادانیوں نے ملک آدھا کر دیا جو قوم کو...
  15. ریحان احمد ریحانؔ

    غزل برائے اصلاح

    استادِ محترم جناب الف عین صاحب محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی اور دیگر احباب سے اصلاح کی گزارش ہے میں تو آزاد تھا پھر پاؤں کی زنجیر ہے کیا میرے اجداد کے خوابوں کی یہ تعبیر ہے کیا اک چمن ہے کہ جو اب دشت ہوا جاتا ہے اور کیا تم کو بتاؤں میں کہ کشمیر ہے کیا رحمت حق سے گنہگار کو محروم کہے...
  16. مقبول

    برائے اصلاح: ۔۔۔ مانگنا اچھا لگا

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام چند ہفتے پہلے میں نے متعدد متفرق اشعار کہے تھے ۔ ان میں سے کچھ اشعار کو ایطا کا سقم دور کرنے کے بعد غزل کی شکل مل گئی تھی۔ باقی اشعار کو بھی غزل کی صورت دینے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ ایک کوشش یہاں اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں...
  17. ریحان احمد ریحانؔ

    غزل برائے اصلاح :: واقف نہیں ہے تو مرے حالِ تباہ سے

    استادِ محترم سر الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: و دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست واقف نہیں ہے تو مرے حالِ تباہ سے خائف ہے آسماں بھی مری طرزِ آہ سے اک تیرگی کا شہر میں عالم ہے اور پھر امیدِ روشنی بھی تو مجھ رو سیاہ سے اس نے تو کھولے رکھا تھا جود و سخا کا در ہم ہی گریز پا رہے اس بارگاہ سے ان...
  18. مقبول

    برائے اصلاح۔ مری وحشتوں کا کمال ہے

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست کے ساتھ یہ غزل پیش کر رہا ہوں نوٹ:۱- یہ غزل کہنے کے بعد میں نے انٹرنیٹ پر چیک کیا تو معلوم ہو محترمہ فرح خان کی ایک غزل اسی زمین میں پہلے سے موجود ہے۔ تو سمجھئے میری غزل ان کی غزل کی زمین میں ہے ۔...
  19. مقبول

    برائے اصلاح: شام سے پہلے

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی التماس ہے تری یادیں سجاتا ہوں سرورِ شام سے پہلے پھراُن میں ڈوب جاتا ہوں میں پہلے جام سے پہلے مرے بھی نام کو شاید کوئی توقیر مل جائے تمہارا نام جب آئے گا میرے نام سے پہلے میں قاصر ہوں سمجھنے سے کہ محوِ گفتگو...
  20. مقبول

    برائے اصلاح: ایطا کا شکار ایک غزل کی درستگی

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب یہ غزل میں نے پہلے پیش کی تھی تو اس میں ایطا کا عیب موجود تھا۔ درستگی کے بعد آپ کی خدمت میں دوبارہ اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں جب چاہا رہنماؤں نے خطبہ بدل لیا کلمہ بدل لیا کبھی قبلہ بدل لیا بیچی وُہی شراب گو خمرہ بدل لیا خنجر بغل میں...
Top