کیا روگ لگا بیٹھے دل کو اک پل بھی چین قرار نہیں

ریحان احمد ریحانؔ نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 7, 2021

  1. ریحان احمد ریحانؔ

    ریحان احمد ریحانؔ محفلین

    مراسلے:
    165
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Shh

    کیا روگ لگا بیٹھے دل کو اک پل بھی چین قرار نہیں
    جینے کی تو چھوڑو خاک جیے مرنے کی بھی رہ ہموار نہیں

    پیوستِ جگر ہے تیرِ جفا یہ روگ ہے ایسا جس کی دوا
    ہر عیسی نفس کے بس میں نہیں ہر عیسی نفس کا کار نہیں

    کب دست ستم دل والوں کے دامن سے جدا دیکھا تم نے
    کب اہلِ وفا کی قسمت میں زندان نہیں ہے دار نہیں

    ہر رقص نہیں ہے رقصِ جنوں یہ بات کہوں تو کس سے کہوں
    جب کوئی نہیں ہے مونسِ غم جب کوئی واقفِ کار نہیں

    غالبؔ کی طرح کوئی شاہ ظفر کیوں کرتا اسے منظور نظر
    ریحانؔ ہے شاعرِ خاک بسر دریوزہ گرِ دربار نہیں
     
    آخری تدوین: ‏مئی 8, 2021
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
  2. ریحان احمد ریحانؔ

    ریحان احمد ریحانؔ محفلین

    مراسلے:
    165
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Shh
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    36,223
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اصلاح سخن میں تو نہیں ہے پھر بھی ایک دو باتیں
    مطلع میں صرف مرنے کہنا کافی ہے، جیے مرنے کی ضرورت نہیں

    کار اردو میں ترکیبوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، مفرد کے طور پر محض کام استعمال ہوتا ہے، ورنہ کار سے موٹر کار ہی مراد لی جاتی ہے
    مقطع میں :کیوں اسے' کو' اسے کیوں ' سے بدلنا بہتر ہو گا ورنہ 'کیوں ' محض ک تقطیع ہوتا ہے
    اشعار تو ماشاء اللہ خوب ہیں
     
  4. محمد عبدالرؤوف

    محمد عبدالرؤوف لائبریرین

    مراسلے:
    2,981
    زبردست ریحان بھائی
    لیکن مقطع میں غالب بیچارے کا ستیاناس کر دیا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. ریحان احمد ریحانؔ

    ریحان احمد ریحانؔ محفلین

    مراسلے:
    165
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Shh
    سر بہت شکریہ اس ترکیب کا مجھے علم تو تھا لیکن سوچا شاید قابلِ قبول ہو
     
  6. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    2,175
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
  7. محمد عبدالرؤوف

    محمد عبدالرؤوف لائبریرین

    مراسلے:
    2,981
    ریحان بھائی اس کلام کی بحر کون سی ہے؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    2,175
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن

    ’’جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے‘‘
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. ریحان احمد ریحانؔ

    ریحان احمد ریحانؔ محفلین

    مراسلے:
    165
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Shh
    راحل بھائی بہت شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    566
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant

اس صفحے کی تشہیر