مسلم مالیگانوی

  1. ذکی انور ہمدانی

    ہمارا ذوق

    گذرتی ہے جو ساعت انقلابِ تازہ لاتی ہے نئی کہتے ہیں جس کو وہ پرانی ہوتی جاتی ہے انوکھی جان کر جس شئے کو اپنایا تھا کل ہم نے ہمارے ذوق کا وہ آج گویا منہ چِڑھاتی ہے
  2. ذکی انور ہمدانی

    میں مسلماں عورتوں کے درد کی آواز ہوں

    سن 1927 میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس پونہ کا اجلاس بڑا شاندار منعقد ہوا تھا، جس میں ملک کے بیسیوں سر بر آوردہ اہلِ قلم و و قائدین حضرات تشریف فرما تھے. محترمہ سروجنی نائیڈو صاحبہ نے اپنی ولولہ انگیز تقریر میں ایک جملہ کہا تھا "میں مسلماں عورتوں کے درد کی آواز ہوں " یہی برجستہ جملہ مصرع بن...
  3. ذکی انور ہمدانی

    افسانے بنے

    ہے حقیقت ایک لیکن کتنے افسانے بنے سینکڑوں کعبے بنے لاکھوں صنم خانے بنے ابتدا یہ تھی کہ ہم بننے چلے تھے ہوش مند انتہا یہ ہے کہ بنتے بنتے دیوانے بنے کچھ نا کہہ قاصد دیا اس سنگدل نے کیا جواب اپنی جان ناتواں پر کیا خدا جانے بنے ان کے ہی اسم گرامی کا فقط چرچا نہیں کچھ ہمارے نام نامی سے بھی...
  4. ذکی انور ہمدانی

    سحر ہونے تک

    کارواں سست قدم، جادہء مقصود طویل پہنچے منزل پہ نہ ہم ختمِ سفر ہونے تک تِیرہ ماحول میں شمعوں کی سسکتی ہوئی لَو خونِ دل ہم نے جلایا ہے سحر ہونے تک
  5. ذکی انور ہمدانی

    دیوانے کی بات

    ہر کسی کے ہے سمجھنے کی نہ سمجھانے کی بات عشق کیا ہے؟ جیتے جی بے موت مر جانے کی بات داستانِ قیس کو سمجھے تھے دیوانے کی بات اک حقیقت بن گئ آخر کو افسانے کی بات رخ نے کی زلفوں کی، اور زلفوں نے کی شانے کی بات اور الجھتی ہی چلی جاتی ہے سلجھانے کی بات یہ تو ہوتا ہے بڑے ہی حوصلہ والوں کا کام...
  6. کاشفی

    وارداتِ قلب - محمد صدیق مسلم مالیگانوی

    وارداتِ قلب محمد صدیق مسلم مالیگانوی سب مجھے تکتے ہیں میرا دردِ پنہاں دیکھ کر یعنی آنکھوں میں مری اشکوں کا طوفاں دیکھ کر ہوتے ہوتے ہوگئے ہم اسقدر ایذا طلب تلوے کھجلاتے ہیں اب خارِ مغیلاں دیکھ کر یہ حیاتِ مختصر اور اس پہ اتنا ہے غرور اس لئے روتی ہے شبنم گل کو خنداں‌دیکھ کر المدد...
Top