مشاہدرضوی:نثر

  1. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    موبائل مشاہدرضوی: دینی و اسلامی کتب پر مبنی انڈروائڈ ایپلی کیشن

    سلام مسنون ! الحمد للہ ! اس سال جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبار ک و مسعود موقع پر ناچیز کی دینی و اسلامی موضوعات پر لکھی گئی مطبوعات کا انڈروائڈ ایپلی کیشن لانچ کردیا گیا ہے ۔ جس کو ڈاوان لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔...
  2. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    تبصرہ کتب سرمایۂ حیات ، نعتیہ مجموعہ، شاعر: سید وحید القادری عارفؔ

    عندلیبِ باغِ حجاز۔۔۔ سید وحیدالقادری عارفؔ از: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی جناب سید وحیدالقادری عارفؔ صاحب اردو شعری آفاق کی ایک معتبر شخصیت کا نام ہے۔ جن کا کلام اہل علم و ادب کے نزدیک بڑی قدر ومنزلت رکھتا ہے ۔ آپ جنوبی ہند کےایک سادات گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آپ کے جد اعلیٰ ، حضرت شیخ...
  3. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    میلادالنبی ﷺ علماے عرب

    میلادالنبی ﷺ علماے عرب تحریر: مولانا صدیق ہزاروی تلخیص و ترتیب:ڈاکٹرمحمد حسین مشاہدرضوی انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ حصولِ نعمت پر اظہارِ مسرت کرتا اور زوالِ نعمت پر غم گین ہوجاتا ہے چوں کہ یہ دونوں باتیں فطری اور انسانی جبلت و طبیعت کا لازمی جز ہیں ، اس لیے ان کے حصول کے لیے کسی ترغیب کی...
  4. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    تبصرہ کتب تفرداتِ نعیم ۔ فقیدالمثال تاریخی مجموعۂ کلام

    تفرداتِ نعیم ۔ فقیدالمثال تاریخی مجموعۂ کلام از: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی، مالیگاؤں تاریخ گوئی ایک خاصا مشکل مگر دل چسپ فن ہے۔ عربی ، فارسی اور اردو نثر و نظم میں تاریخ گوئی کے خوب صورت نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ جس مصرعے ، فقرے یا ترکیب سے کسی واقعے کا سال معلوم ہوتا ہے ، اُسے مادۂ...
  5. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    تبصرہ کتب صدرالافاضل مولانا سیدنعیم الدین نعیمؔ مرادآبادی کے مجموعۂ کلام ’’ریاضِ نعیم‘‘ کا ایک مطالعہ

    صدرالافاضل مولانا سیدنعیم الدین نعیمؔ مرادآبادی کے مجموعۂ کلام ’’ریاضِ نعیم‘‘ کا ایک مطالعہ ٭ ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی، مالیگاؤں (ناسک، مہاراشٹر) (صدرالافاضل سمینار ، 27 مئی 2013ء مرادآباد کے لیے لکھا گیا ایک مقالہ) صدرالافاضل حضرت مولاناحافظ سید نعیم الدین نعیمؔ مرادآبادی چشتی...
  6. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی نظریات

    ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی نظریات ٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی ڈاکٹر اقبالؔ (۱۸۷۶ئ/۱۹۳۸ئ)عالمِ اسلام کے عالی دماغ مفکر،فلسفی اور دانش ور شاعر و ادیب گزرے ہیں۔ آپ نے اُمتِ مسلمہ کا ذہن اپنی شاعری کے حوالے سے قرآن کی طرف موڑنے کی سعیِ بلیغ فرمائی ہے۔اقبالؔ دلِ دردمند رکھتے تھے ،مسلمانوں...
  7. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل اکبر الٰہ آبادی پر میرے چند مضامین

    اکبر الٰہ آبادی کا سوانحی خاکہ اکبر کا پورا نام : اکبر حسین تخلص : اکبرؔ والد کا نام : محمد حسین دادا کا نام : فضل احمد بچپن : دائود نگر، ضلع شاہ آباد خاندان : صوبے دار اور کٹر مذہبی تھے پیدائش : ۱۶؍نومبر۱۸۴۶ء زبان میں مہارت : فارسی، عربی اور انگریزی میں مہارت حاصل تھی۔ تعلیم : کوئی معقول...
  8. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل خلیفہ ء امام احمد رضا مبلغ اسلام علامہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی

    سرزمین ہند کے عظیم عالم خلیفۂ اعلیٰ حضرت مبلغ اسلام علامہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی جن کی تبلیغی مساعی سے دنیا کے تمام براعظم فیض یاب ہوئے پیش کش: ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی دنیاے اسلام کی عظیم ترین اور نام ورشخصیت اما م احمدرضا بریلوی قدس سرہٗ کے شاگردوںاور خلفا ے کرا م میں ہر کوئی چندے...
  9. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل بدرالقادری مصباحی فکرِ اقبال کے حسین و جمیل مظہر

    بدرالقادری مصباحی فکرِ اقبال کے حسین و جمیل مظہر ڈاکٹرمحمد حسین مُشاہد ؔ رضوی مولانا بدرالقادری مصباحی کا شمار ممتاز دانش ور عالمِ دین،بلند پایہ محقق، مایۂ ناز ادیب،بے مثل واعظ اور عظیم مبلغ و داعیِ دین میں ہوتا ہے۔آپ کی ذات ہمہ جہت خوبیوں کی حامل ہے۔دورِ حاضر کے بریلوی علما میں آپ...
  10. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل اردو شاعری کے آغاز کا پس منظر

    اردو شاعری کے آغاز کا پس منظر…اجمالی جائزہ ٭ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی ، مالیگاؤں عرب اور ایران سے ہندوستان کے تجارتی تعلقات بہت قدیم زمانہ سے ہیں ۔عرب ایک ریگستانی ملک ہے چونکہ زراعت کے لیے اس میں پانی کے ذخیرے اورزندگی بسر کرنے کے لیے روزی کمانے کے امکانا ت بہت کم ہیں۔اس لیے...
  11. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل علامہ حسن رضابریلوی کی نعتیہ شاعری

    علامہ حسن رضابریلوی کی نعتیہ شاعری ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد رضوی،مالیگاؤں نعت اردو کی دیگر اصنافِ سخن کے مقابلے میں سب سے زیادہ طاقت ور،معظّم،محترم اور محبوب وپاکیزہ صنف ہے۔اس کا آغاز یومِ میثاق ہی سے ہوچکا تھا۔قادرِ مطلق جل شانہٗ نے قرآنِ عظیم میں جابجا اپنے محبوبِ مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کے...
  12. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    میری کتب اور مضامین

    علامہ مصطفیٰ رضا نوری بریلوی کی نعتیہ شاعری مقالہ براے پی ایچ ڈی محقق: ناچیز مشاہدرضوی
  13. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل بچوں کی کہانیاں : جگا ڈاکو اور جادوئی غار (محمد حسین مشاہدرضوی)

    ہندی اور مراٹھی ادب سے اردو میں ترجمہ کی گئی ناچیز کی کتاب"جگا ڈاکو اور جادوئی غار" کی مکمل ٹائپنگ حاضر خدمت ہے دوست ہو تو ایسا ہو ایک جنگل میں بندروں کی ایک ٹولی رہتی تھی ۔ اس ٹولی میں دو بچّے بھی تھے ، جو اتنے شرارتی تھے کہ ان کے ماں باپ بھی ان سے بہت زیادہ تنگ آگئے تھے۔ اسی جنگل...
  14. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ٹائپنگ مکمل بچوں کی کہانیاں : پھنس گیا کنجوس (از: محمد حسین مشاہدرضوی)

    مراٹھی ادب سے بچوں کے لیے ترجمہ کی گئی میری کتاب "پھنس گیا کنجوس " کی مکمل ٹائپنگ حاضر خدمت ہے ۔ ننّھا چوٗزہ شبّو مرغی بڑے جتن سے اپنا ایک انڈہ بچا پائی تھی۔ کیوں کہ اُس کے سارے انڈے ناشتے میں کھا لیے گئے تھے۔ بے چاری شبّواُسے لے کر ایک کونے میں بیٹھ گئی ۔ بیٖس بائیس دن کی لمبی محنت کے بعد...
  15. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    بچوں کی کہانیاں: کملا بائی کا نیولا (مراٹھی ادب سے)

    کملا بائی کا نیولا ترجمہ : محمد حسین مشاہدرضوی کملا بائی نے ایک نیولا پالا تھا۔ جو اُس کی چھوٹی سی جھونپڑی میں کملا بائی کے آگے پیچھے گھومتا پھرتا رہتا تھا، اورکملا بائی کے چھوٹے بچّے کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ نیولے پر کملا بائی بہت زیادہ مہربان تھی وہ اُسے بہت چاہتی تھی۔ اُس کے لیے کھانے...
  16. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    بچوں کی کہانیاں:

    اور سپنا ٹوٹ گیا محمدحسین مشاہدرضوی میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک گاؤں میں رہتی تھی۔ گاؤں کا نام سون پوری تھا، جوکہ ایک خوش حال گاؤں تھا ۔ گاؤں کے سب ہی لوگ مِل جُل کرایک ساتھ رہتے تھے۔ ہمارے گاؤں میں ایک غریب پُجاری رہتا تھا جواپنے چھوٹے سے گھر میں بالکل اکیلا رہتا تھا۔ وہ اتنا زیادہ...
  17. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    بچوں کی کہانیاں :

    تحفہ محمد حسین مشاہدرضوی پر دھڑی گاوں میں ایک غریب لکڑہارا رہتاتھا۔وہ روزانہ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور انھیں بیچ کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔ لکڑہارا بہت غریب لیکن ایمان دار، رحم دل اور اچھے اَخلاق والا آدمی تھا۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے کا م آتا اور بے زبان جانوروں ، پرندوں...
  18. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    مصنف کا تعارف فرزند امام احمد رضا ، حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمدحامدرضا خاں علیہ الرحمہ

    حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمدحامدرضا خاں ڈاکٹر محمد حسین مشاہدرضوی، مالیگاؤں (عرس حامدی 1434ھ پر ایک نذرانہ) اعلیٰ حضرت امام احمدرضا بریلوی کی ذاتِ ستودہ صفات سے کون واقف نہیں ۔ آپ کو عالم اسلام کی عظیم المرتبت شخصیات میں شمار کیا جاتاہے۔ آپ کی وجہ سے شہر بریلی کو وہ شہرت و مقبولیت ملی کہ آج...
  19. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    تبصرہ کتب ادبِ اطفال کااُبھرتا ستارا--یعقوب ابن مرتضیٰ

    ادبِ اطفال کااُبھرتا ستارا--یعقوب ابن مرتضیٰ ٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی دنیاے اردوا دب میں مالیگاؤں کے ادیبوں اور شاعروں نے اپنی جاں کاہی سے جو روشن نقش مرتب کیا ہے ۔ اس نے اس شہر کے نام کو ایک علمی و ادبی وقار بخشاہے۔ ادب کے مختلف شعبوں میں یہاں کے ادبا و شعرا کا حصہ کسی نہ کسی...
  20. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    تبصرہ کتب الطاف ؔسلطانپوری کی نعت گوئی اصلاحی اورپیغاماتی ہے(رود بخشش پر میرا تبصرہ)

    الطاف ؔسلطانپوری کی نعت گوئی اصلاحی اورپیغاماتی ہے ٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی مری خاک کے بطن میں سو رہے ہیں نامعلوم چرخ اور افلاک کتنے کئی وارثانِ گلیمِ پیمبر کلہ دار و آئین و فتراک کتنے (بدرالقادری مصباحی) سرزمینِ مالیگاوں گہوارۂ علم و ادب ہے۔یہاں علم و فن اور شعر و سخن کی بہت سی...
Top