فاخر افتخاررحمانی

  1. فاخر

    راحت اندوری : انقلاب و یکجہتی کا ایک عظیم شاعر

    راحت اندوری مرحوم: انقلاب و قومی یکجہتی کا ایک عظیم شاعر افتخاررحمانی فاخرؔ ، نئی دہلی راحت اندروی کا نام[جنہیں اب ’مرحوم‘ لکھنا پڑ رہا ہے ] پہلی بار میں نے دیوبند میں سنا تھا ،جب وہ دیوبند میلہ کے تحت ہونے والے آل انڈیا مشاعرہ میں شر کت کیلئے تشریف لائے تھے ۔راحت اندوری مرحوم کی آمد کے...
  2. فاخر

    شاہین باغ دہلی کے احتجاج میں چند گھڑیاں:

    شاہین باغ میں : اولوالعزم معزز ماؤں اور بہنوں کے احتجاج کے تعاون میں چند گھڑیاں ابو حمدان فاخرؔ ، نئی دہلی ملک بھر میں مودی -شاہ کی جوڑی نے اپنے آقا (آر ایس ایس )کے دیومالائی ؛بلکہ ہٹلرزم منشور سے متأثر ہوکر جو سی اے اے (CAA) کو ظالمانہ قانون بنانے کے بعد این آرسی (NRC)...
  3. فاخر

    ہندوستان کے انصاف پسند اینکر رویش کمار کا پرائم ٹائم :

    ہندوستان کے معروف نیوز اینکر، بے زبانوں کی زبان ، دبے کچلوں کے مسیحا اورمیگسیسے ایوارڈ یافتہ ’’رویش کمار(RAVISH KUMAR ) کا خصوصی پروگرام ’پرائم ٹائم ‘: اس پروگرام میں ان خواتین کے احتجاج کو کور کیا گیا ہے ،جو تقریباً 25 دن مسلسل شب و روز سے دھرنے پر ہیں اور حکمراں طبقہ کے کالے قانون CAA...
  4. فاخر

    سندھی زبان و ثقافت کے جانکار احباب توجہ دیں!

    سندھی زبان و ثقافت کے جانکار’ احباب‘ توجہ دیں! سندھی زبان و ثقافت کی اپنی ایک شناخت ہے ۔ ان ہی کا ایک حصہ سچل سرمست نامی صوفی بھی ہیں ۔سچل سرمست کو ذاتی طور پر میں نہیں جانتا،اس کی کئی وجوہ ہیں ۔یوٹیوب کے ذریعہ ہی سچل سرمست کا نام سن رہا ہوں ، یوٹیوب کے ذریعہ ہی کئی نامور پاکستانی فنکاروں...
  5. فاخر

    نئی دہلی کی فیکٹری میں ہولناک آتش زدگی: 43 افراد جاں بحق 57 سے زائدزخمی

    نئی دہلی کی فیکٹری میں آتش زدگی، 43 افراد ہلاک،سوگ کی لہر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع ایک فیکٹری میں اتوار کی صبح آگ لگنے سے کم از کم 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق آتش زدگی کا واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر فیکٹری ملازمین اور مزدور...
  6. فاخر

    بغرض اصلاح : ’’اشک و خوں دے گیا عمر بھر کے لئے‘‘

    غ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زل افتخاررحمانی فاخرؔ اساتذه كرام كی خدمت میں : الف عین سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن اور دیگر صاحبان عشق و سودا کے فتح و ظفر کے لئے آ بھی جا! لمحہ ٔ مختصر کے لئے یہ متاعِ جہاں اور مری خسروی! وقف ہیں’ ہستی ٔ منتظرَ‘ کے لئے کچھ خبر ہے تجھے، مجھ کو تیرا ستم اشک و خوں دے گیا عمر...
  7. فاخر

    بغرض اصلاح : ’ مضطرب روح کو ایک مژدہ ملا‘

    غزل افتخاررحمانی فاخرؔ اساتذہ کرام کی خدمت میں مضطرب روح کو ایک مژدہ ملا خواب میں ہی سہی اس کا تحفہ ملا ایک عرصہ ہوا اس کو دیکھا نہیں وہ سراپا مگر ناز و عشوہ ملا کج کلا ہی کبھی طرۂ ناز تھی آج کیوں تندخو رشک بذلہ ملا مدتوں ڈھونڈتا پھر رہا تھا جسے بھیڑ میں جگمگاتا وہ چہرہ ملا اس طرح...
  8. فاخر

    اصلاح سخن: آخرش میں انہیں، ناخدا کیوں کروں؟

    غزل افتخاررحمانی فاخرؔ احباب اور اساتذہ کرام کی خدمت زیست کے مہرباں کو خفا کیوں کروں احمقانہ میں ایسی خطا کیوں کروں؟ تجھ سے قائم ہیں یہ عشق کے سلسلے جسم سے روح کو میں جدا کیوں کروں ہوجنہیں ناگہاں خوف و غم موج سے آخرش میں انہیں ناخدا کیوں کروں نقش پا پرجنوں نے کہا رکھ کے سر...
  9. فاخر

    اصلاح : اسی کو عیاں اور نہاں دیکھتا ہوں

    معروف صوفی شاہ نیاز بریلوی کی غزل کی زمین میں ایک ناکام سی کوشش ۔ مطلع کا پہلا شعر شاہ نیاز بریلوی کا ہے۔ غزل افتخاررحمانی فاخرؔ ’ جدھر دیکھتا ہوں، جہاں دیکھتا ہوں ‘ اسی کو عیاں اور نہاں دیکھتا ہوں ‘ جسے کہتے ہیں اہلِ ظاہر تجلی ّ اسے میں بصورت بتاں دیکھتا ہوں کبھی تھا جو دل شادو فرحا ں...
  10. فاخر

    اصلاح سخن: معجزہ ہوگئی چشم نرگس تری

    غزل افتخاررحمانی فاخرؔ عشق میں تیرا عاشق گدا ہے صنم جس گدا کی صدا بے نوا ہے صنم جب سے روٹھے ہو مجھ سے مرے دلربا یوں لگے زندگی ہی خفا ہے صنم ہجر کی شدتیں زندگی بن گئیں سوزِ غم دولتِ بے بہا ہے صنم گریہ عشق کا میں لکھوں مرثیہ میری ہر شام اب ’’کربلا‘‘ ہے صنم بے خطر بے جھجک سرجھکایا وہاں ثبت...
  11. فاخر

    شاہ نیاز بریلوی کی شاعری نگاہ عشق و مستی میں

    بسم اللہ الرحمن الرحیم شاہ نیاز بریلوی ؒکی شاعری’ نگاہِ عشق و مستی‘ میں افتخاررحمانی فاخرؔ جب عشق اور اس کا سوز دل میں پہلو بدلتا ہے تو پھر جذبات بھی لفظوں کا جامہ پہننے لگتے ہیں اور احساسات بھی نیرنگیوں کاآئینہ اور ترجمان بن جایا کرتے ہیں ، جسے دنیا شاعری کے نام سے جانتی ہے ۔ اس میں...
  12. فاخر

    تعارف ’’میں وہی ہوں جو شرارتی تھا‘‘

    محترم محفلین و معز ز احباب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید کہ آپ تمام حضرات بخیر ہوں گے ۔ ایک دوسری آئی ڈی سے راقم گنہ گاربزم میں حاضرہوا ہے ۔ وہ اس لیے کہ نہ جانے کیوں کس کی نظر لگ گئی کہ وہ پہلی والی آئی ڈی افتخاررحمانی فاخر بلاک ہوگئی ، یا پھر بلاک کردی گئی ،واللہ...
Top