ہندوستان کے انصاف پسند اینکر رویش کمار کا پرائم ٹائم :

فاخر

محفلین
ہندوستان کے معروف نیوز اینکر، بے زبانوں کی زبان ، دبے کچلوں کے مسیحا اورمیگسیسے ایوارڈ یافتہ ’’رویش کمار(RAVISH KUMAR ) کا خصوصی پروگرام پرائم ٹائم ‘:
اس پروگرام میں ان خواتین کے احتجاج کو کور کیا گیا ہے ،جو تقریباً 25 دن مسلسل شب و روز سے دھرنے پر ہیں اور حکمراں طبقہ کے کالے قانون CAA ،مجوزہ این آرسی اور این پی آر کی مخالفت کررہی ہیں ۔ رویش کماراور ان کا میڈیا ہاؤس ہندوستان کا اکلوتا میڈیا ہاؤس ہے جس نے ہمارے احتجاج کو اپنے پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔ اسی کڑی میں رویش کمار کا یہ پروگرام بھی ہے ،جو دیکھنے سے تعلق رکھتاہے۔اس کا لنک یہاں شیئر کرنے کی غرض یہ ہے کہ اس گئے گزرے دور میں بھی میڈیا اہلکارمیں کئی لوگ ہیں جو مودی کے تلوے چاٹنے کے بجائے اپنے فرائض کو سب سے اہم سمجھتے ہیں۔ اور اس ضمن میں رویش کمار کا نام سرفہرست ہے۔ اس پروگرام میں انقلابی شاعروں کے کلام کی گونج بھی ہے اور ولولہ شوق کا مدو زجر بھی ۔ ایک ہندی زبان کا پروگرام ہونے کے باوجود کیفی اعظمی کی انقلابی نظم سے اس پروگرام کا اختتام ہوتا ہے ۔

 

عدنان عمر

محفلین
کچلے ہوئے اور کمزور طبقات کی آواز بننے والے رویش کمار کے تو ہم بھی مداح ہیں۔
یہ سن کر افسوس ہوا کہ ہندوستان میں صرف ایک میڈیا ہاؤس یعنی این ڈی ٹی نیوز نیٹ ورک ہی بچا ہے جو بھاجپا کے اثرات سے محفوظ ہے۔ یہ اور بات ہے کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں روایتی میڈیا قدرے کمزور پڑگیا ہے۔ روایتی میڈیا سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا جواب سوشل میڈیا سے دیا جارہا ہے۔
دعا ہے کہ ہندوستان میں یہ 'انڈین اسپرنگ' حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو۔ ہمارے کشمیری بھائی بہن بھی پنجۂ استبداد سے آزاد ہوں، آمین۔
 

عدنان عمر

محفلین
متنازعہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف شاہین باغ (دلی) اور ہندوستان بھر میں سراپا احتجاج خواتین کے بارے میں پاکستانی اخبار 'ایکسپریس' کی ایک رپورٹ۔

 
Top