احمد حاطب صدیقی

  1. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: کچھ باتیں ’’خور و نوش‘‘ کی ٭ ابو نثر

    کچھ باتیں ’’خور و نوش‘‘ کی ابو نثر (احمد حاطب صدیقی) ’’دنیا نیوز‘‘ پر خبریں سنتے اور دیکھتے ہوئے اُس وقت خوش گوار حیرت ہوئی جب خبر خواں خاتون نے ’’اشیائے خور و نوش‘‘ کے مزید گراں ہوجانے کی خبرسنائی۔ خوشی یا حیرت گرانی بڑھنے پر نہیں ہوئی۔ اس میں بھلا حیرت کی کیا بات ہے؟ ہمارے بچپن سے لے کر اب...
  2. محمد تابش صدیقی

    غلطی ہائے مضامین: کیا درد بھی کوئی خاتون ہے؟ ابو نثر

    کیا درد بھی کوئی خاتون ہے؟ ابونثر (احمد حاطب صدیقی) کچھ دن گزرتے ہیں کہ ہم علالت کا شکار ہوکرخانہ نشین ہوگئے۔ احباب کو تشویش ہوئی۔ بیمار کو ’’فونم فون‘‘ کردیا۔ ایک عزیز نے مزاج پُرسی کی: ’’حضرت! کہاں غائب ہیں؟ مزاج تو اچھے ہیں؟‘‘ عرض کیا: ’’حضور! مزاج تو واحد ہے۔ آپ نے جمع کا صیغہ استعمال...
  3. ام اویس

    غلطی ہائے مضامین کُرتُن تُنیا۔ ابو نثر

    سب ہی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔منہ میں نہ رکھیں تو کہاں رکھیں؟ کہیں اور رکھ بیٹھیں توپھر سیمابؔ اکبر آبادی کی طرح بِلبِلا بِلبِلا کر تفتیش بھی کرتے پھریں کہ: یہ کس نے شاخِ گُل لا کر قریبِ آشیاں رکھ دی؟ کہ میں نے شوقِ گُل بوسی میں کانٹوں پر زباں رکھ دی پس احتیاط کا تقاضا ہے کہ زبان کو منہ ہی میں...
  4. محمد تابش صدیقی

    حضرتِ عین غین قریشی ٭ احمد حاطب صدیقی

    حضرتِ عین غین قریشی تحریر: احمد حاطب صدیقی ٭ لڑکپن کا زمانہ تھا۔اب ٹھیک سے یاد نہیں، ایوب خان کا زمانہ تھا کہ یحییٰ خان کا زمانہ۔ مگر تھا ڈنڈے کا زمانہ۔وہ زمانہ، جو بعد میں آنے والے بد ترین زمانوں کے باعث اب ’’سہانا زمانہ‘‘ کہلانے لگا ہے۔ اُسی زمانے کا ذکر ہے کہ ایک روز یہ خبر ہر خاص و عام کی...
  5. محمد تابش صدیقی

    غزل: مری غزل میں اب نہ وہ غزال ہو، تو معذرت ٭ احمد حاطب صدیقی

    مری غزل میں اب نہ وہ غزال ہو، تو معذرت شبیہ و عکس، نے کوئی مثال ہو، تو معذرت کلامِ شوخ کا سبب تو اک نگاہِ شوخ تھی دمِ سخن اب آنکھ میں ملال ہو، تو معذرت وہی جمالِ ہم نشیں، رہا ہمیشہ دل نشیں بس، اور کوئی صاحبِ جمال ہو ، تو معذرت مرے خیال میں تو حُسن صرف اک خیال ہے پہ حُسن کا کچھ اور ہی خیال ہو،...
  6. محمد تابش صدیقی

    غزل: یہ اضطراب کا عالم کہاں سے آتا ہے؟ ٭ احمد حاطب صدیقی

    یہ اضطراب کا عالم کہاں سے آتا ہے؟ خوشی ہے جاتی کہاں، غم کہاں سے آتا ہے؟ سوال کرتی ہیں رو رو کہ مجھ سے یہ آنکھیں کہ دل میں گریہ پیہم کہاں سے آتا ہے؟ گر اپنے خوں سے شگوفے کھلاتی ہیں شاخیں تو زرد پتوں کا موسم کہاں سے آتا ہے؟ شجر جو خاک سے افلاک کو لپکتے ہیں یہ خاک زادوں میں دم خم کہاں سے آتا ہے؟...
  7. محمد تابش صدیقی

    غزل: دن تو سب ہی گزر جاتے ہیں، یادیں باقی رہ جاتی ہیں ٭ احمد حاطب صدیقی

    دن تو سب ہی گزر جاتے ہیں، یادیں باقی رہ جاتی ہیں جان سے پیارے مر جاتے ہیں ، یادیں باقی رہ جاتی ہیں ان کا ملنا، ان سے بچھڑنا، یاروں کے اغیار کے طعنے زخم تو سارے بھر جاتے ہیں، یادیں باقی رہ جاتی ہیں ماضی کی ہر بزم سے ہم نے، مستقبل کے خواب سمیٹے لیکن خواب بکھر جاتے ہیں، یادیں باقی رہ جاتی ہیں...
  8. محمد تابش صدیقی

    ابنِ صفی کی یاد میں ٭ احمد حاطب صدیقی

    ابنِ صفی کی یاد میں از: احمد حاطب صدیقی یومِ آزادی پر ملنے والی خبروں میں ایک خوش کُن خبر بھی ملی۔ خبر یہ تھی کہ ہمارے محبوب مصنف اسرار احمد (ابن صفی) کو حکومت پاکستان نے (بعد از مرگ) تمغاء امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابن صفی مرحوم پر بڑی تفصیل سے لکھنے کا جی چاہتا ہے۔ لکھیں گے اِن شاء...
  9. محمد تابش صدیقی

    سیکھے ہیں "بندروں" کے لیے ہم مصوری ٭ احمد حاطب صدیقی

    سیکھے ہیں "بندروں" کے لیے ہم مصوری آدمیوں کی عادات و اطوار میں جو بگاڑ پیدا ہوگیا ہے، اُس پر ’جانور حضرات‘ کو تو شاید ہی کبھی کوئی تشویش ہوئی ہو۔ البتہ یہ آدمی ہی ہیں جو (کسی دوسرے) آدمی کو بگڑتا دیکھ کر (اپنا ہی) منہ بگاڑ لیا کرتے ہیں ۔جانور کھڑے تماشا دیکھتے ہیں کہ: ’’دیکھو تو سہی! کیسا...
  10. محمد تابش صدیقی

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا؟ ٭ احمد حاطب صدیقی

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا وہ بھی کیا زمانہ تھا کہ لوگوں کا تعارُف اُن کی شرافت، نجابت، اخلاق، کردار اور کارناموں سے ہوتا تھا۔ اب تو تعارُف بھی ’تعارُفی کارڈ‘ سے ہوتا ہے۔ جدید سرکاری ، نیم سرکاری اور غیر سرکاری محافلِ مذاکرہ ہوں، اہم اجلاس ہوں یا غیر اہم اجتماعات، ان کے شرکا تقریب کے...
  11. محمد تابش صدیقی

    یوسفی صاحب کی یاد میں! ٭ احمد حاطب صدیقی

    یوسفی صاحب کی یاد میں! تحریر: احمد حاطب صدیقی یوسفی صاحب سے پہلا تعارُف ’’خاکم بدہن‘‘ کے ذریعے سے ہوا۔۔۔ تعارُف کیا ہوا؟ ہم تو اُن کے دیوانے ہوگئے۔اُن کی کتابوں سے متعدد اقتباسات اپنی ڈائریوں میں نقل کیے اور دوستوں کو مزے لے لے کر سنائے۔پورے اجتماع کومل جل کرہرفقرے پر غور کرنا پڑتا تھا کہ اس...
  12. محمد تابش صدیقی

    آج "کھانے" کی ضد نہ کرو ٭ احمد حاطب صدیقی

    آج "کھانے" کی ضد نہ کرو احمد حاطب صدیقی وطنِ عزیز میں حادثۂ نکاح کو ’’شادی‘‘ مبارک کہا جاتا ہے۔ جو دراصل ’’شاد ہونے‘‘ کا ایک وقتی مفروضہ ہے۔ اس موقع پر شاد تو شاید فقط دوہی نفر ہوتے ہوں گے، باقی لوگ تو بس ’’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘ کے مصداق بربنائے دیوانگی شاد ہوتے پھر رہے ہوتے ہیں۔...
  13. محمد تابش صدیقی

    نظم: استادِ محترم کو میرا سلام کہنا ٭ احمد حاطب صدیقی

    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سکھایا اَن پڑھ تھا اور جاہل ، قابل مجھے بنایا دنیا ئے علم و دانش کا راستہ دکھایا اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا استادِ محترم کو میرا سلام کہنا مجھ کو خبر نہیں تھی، آیاہوں میں کہاں سے ماں باپ اس...
  14. محمد تابش صدیقی

    غزل: اُٹھا نہ شورشِ وہم و قیاس آنکھوں سے ٭ احمد حاطب صدیقی

    اُٹھا نہ شورشِ وہم و قیاس آنکھوں سے جو سچ ہے سن مِری زخمی اداس آنکھوں سے وہ ایک موتی جو دل میں چھپا کے رکھا تھا پھسل گیا وہ مِری بد حواس آنکھوں سے نہ اب وہ حُسنِ نظر، نے کشش نظارے میں اتر گیا جو حیا کا لباس آنکھوں سے تِری دعائے سحر کا عِوض نہیں، لیکن لکھا ہے میں نے بھی حرفِ سپاس آنکھوں سے وہ...
  15. محمد تابش صدیقی

    ’’رَوَاٹِیٹِ مُچَپَّڑ‘‘ – احمد حاطب صدیقی

    رَوَاٹِیٹِ مُچَپَّڑ مقامِ ستائش ہے کہ ذ ہنی مرعوبیت اور لسانی غلامی کے اِس دور میں بھی ہماری پولیس نے اپنے روزنامچوں اور ’’ضمنیوں‘‘ میں وہ زبان زندہ رکھی ہے جو’’ استعمار کی غلامی‘‘ کے دور میں ہماری متعدد ریاستوں اور حکومتوں کے ذ ہنی طور پر آزاد حکمرانوں نے اپنی سرکاری زبان بنارکھی تھی، جو اَب...
  16. محمد تابش صدیقی

    نظم: رہ گزاروں پہ نہ جانا لوگو

    رہ گزاروں پہ نہ جانا لوگو رہ گزاروں پہ لہو تاباں ہے جاں نثاروں کا لہو جاں نثاروں کا لہو پوچھے گا ہم نے جو شمع فروزاں کی تھی اس پہ کیوں آج دھواں رقصاں ہے گھر سے جو تیغ و کفن لے کے چلا کیوں سرِ کوئے بُتاں رقصاں ہے رہ گزاروں پہ نہ جانا لوگو رہ گزاروں پہ لہو تاباں ہے شہ سواروں کا لہو شہ سواروں کا...
  17. محمد تابش صدیقی

    غزل: عہدِ رفتہ ترے وہ مکین و مکاں سب سخن، ساری سرگرمیاں یاد ہیں :: احمد حاطب صدیقی

    عہدِ رفتہ ترے وہ مکین و مکاں سب سخن، ساری سرگرمیاں یاد ہیں دوستوں کے فقط نام و چہرے نہیں، ان کے انداز و دلچسپیاں یاد ہیں گو بچھڑ کر بہت دور میں آ گیا، پھر بھی اے شہرِ دلدار کے ساکنو وہ مکاں اس کے دیوار و در یاد ہیں، صحن و دالان اور کھڑکیاں یاد ہیں شہرِ خوباں سے آتے ہوئے دوستو، تلخیاں سب وہیں...
  18. ا

    جو اکثر یاد آتے ہیں ۔

    یہ مضمون میں خاکہ اور خاکہ نگاری کے زمرے میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن اجازت نہ تھی ۔ منتظمین سے گزارش ہے کہ اگر یہ تحریر وہیں رکھی جانے کے لائق اور مستحق ہے تو رکھ دیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مضمون احمد حاطب صدیقی کی کتاب 'جو اکثر یاد آتے ہیں' کی تقریب...
  19. فرحت کیانی

    دو پیڑ تھے بچارے

    دو پیڑ تھے بچارے بستی میں اک کنارے دو پیڑ تھے بچارے کہتے تھے اپنا دکھڑا کس کو سنائیں پیارے انساں نے ہم سے بدلے کس بات کے اُتارے ہم تو انہیں دکھائیں دلکش ، حسیں نظارے خود پاس کچھ نہ رکھیں پھل ان کو دے دیں سارے ان کے مویشیوں کو دیں ہم ہی سبز چارے بارش ہو ہم جو چھوڑیں کچھ بھاپ کے...
  20. فرحت کیانی

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

    یہ بات سمجھ میں آئی نہیں! یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائی نہیں میں کیسے میٹھی بات کروں؟ جب میں نے مٹھائی کھائی نہیں آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں یہ بات سمجھ میں آئی نہیں نانی کے میاں تو "نانا" ہیں دادی کے میاں بھی "دادا" ہیں جب آپا سے میں نے...
Top