اردوشاعری

  1. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    حسن رضا بریلوی: ایک شعر

  2. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    حسن رضا خاکِ طیبہ کی اگر دل میں ہو وُقعت محفوظ

    خاکِ طیبہ کی اگر دل میں ہو وُقعت محفوظ خاکِ طیبہ کی اگر دل میں ہو وقعت محفوظ عیبِ کوری سے رہے چشمِ بصیرت محفوظ دل میں روشن ہو اگر شمع وِلاے مولیٰ دُزدِ شیطا ں سے رہے دین کی دولت محفوظ یا خدا محو نظارہ ہوں یہاں تک آنکھیں شکل قرآں ہو مرے دل میں وہ صورت محفوظ سلسلہ زُلفِ مبارک سے ہے جس کے...
  3. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    حسن رضا حسن رضا بریلوی ، غزل: اس شان سے وہ بزم میں شب جلوہ گر ہوا

    اس شان سے وہ بزم میں شب جلوہ گر ہوا کلام : استاذِ زمن علامہ حسن رضا بریلوی اس شان سے وہ بزم میں شب جلوہ گر ہوا پروانۂ جمال چراغِ قمر ہوا تم چھپ گئے تو رازِ محبت نہ چھپ سکا پردہ تمہارا عاشقوں کا پردہ دَر ہوا دل اپنی راہ ہوش و خرد اپنی راہ تھے وہ جلوۂ جمال جو پیش نظر ہوا وہ نالہ سن کے...
  4. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    حسن رضا حسن رضا بریلوی ، غزل: مریض ہجر اُمید سحر نہیں رکھتا

    مریض ہجر اُمید سحر نہیں رکھتا کلام: شاگرد داغ استاذ زمن علامہ حسن رضا بریلوی مریض ہجر اُمید سحر نہیں رکھتا غضب ہے پھر بھی وہ غافل خبر نہیں رکھتا یہ پھنک رہا ہوں تپِ عشق و سوزِ فرقت میں کہ مجھ پہ ہاتھ کوئی چارہ گر نہیں رکھتا گلہ ہے اُس سے تغافل کا حضرتِ دل کو جو مستِ ناز ہے اپنی خبر نہیں رکھتا...
  5. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    نظیر اکبرآبادی -عوامی مقبولیت کے پسندیدہ شاعر

    نظیر اکبرآبادی -عوامی مقبولیت کے پسندیدہ شاعر ٭ ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی مالیگاؤں نظیر اکبرآبادی :مختصرحالاتِ زندگی نظیرؔ اکبرآبادی کا پورا نام ولی محمد تھا۔ اکبرآباد کے ایک شریف گھرانے میں نظیر اکبرآبادی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کے والد سیّد محمد فاروق عظیم آباد کے نواب کے...
  6. مغزل

    آزاد نظم با عنوان : ’’شاعری‘‘ :از: غزل نازغزلؔ

    شاعری شاعری بھی بارش ہے !! جب برسنے لگتی ہے ۔۔ سوچ کی زمینوں کو رنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ لفظ کو معانی کے ڈھنگ بخش دیتی ہے۔۔۔ نِت نئے خیالوں کی کونپلیں نکلتی ہیں۔۔۔ اور پھر روانی پر یوں بہار آتی ہے۔۔۔ جیسے ٹھوس پربت سے گنگناتی وادی میں آبشار آتی ہے۔۔ شاعری بھی بارش ہے۔۔۔ اُن دلوں کی دھرتی پر ۔۔۔ غم...
  7. حسن نظامی

    سروِ گلستانِ رسول - از سید شاکر القادری

    سروِگلستانِ رسول شاکرالقادری جانشین حیدرِ کرار و شاہ مشرقین فخر اسماعیل و جانِ مصطفی یعنی حسین شاہِ ارباب ہمم ، سروِ گلستانِ رسول مصحفِ ناطق، امام العصر، دلبندِ بتول عارف ذات و صفات حق کریم ابن کریم صدر بزم کائنات و بحرِ الطافِ عمیم شمعِ عرفاں، شارعِ دین ہدا، فخر ملل مصلح سوءِ مزاجِ...
  8. معاویہ وقاص

    عدم دنیا کے جور پر نہ ترے التفات پر

    دنیا کے جور پر نہ ترے التفات پر میں غور کر رہا ہوں کسی اور بات پر دیکھا ہے مسکرا کے جو اس مہ جبیں نے جوبن سا آگیا ہے ذرا واقعات پر دیتے ہیں حکم خود ہی مجھے بولنے کا آپ پھر ٹوکتے ہیں آپ مجھے بات بات پر میں جانتا تھا تم بڑے سفاک ہو مگر انسان کو اختیار نہیں حادثات پر جینا ہے چار روز تو...
  9. کاشفی

    ہم بُرے اعمال کر کر مر چلے - شایق مفتی

    ہم بُرے اعمال کر کر مر چلے شایق مفتی ہم بُرے اعمال کر کر مر چلے اُمت ، احمد کو رسوا کر چلے ڈر نہیں کیا تیرگیء حشر کا نور عشق مصطفی لے کر چلے یاد ابروئے نبی بسمل نہ چھوڑ حلق پر جلدی سےمرے خنجر چلے رحمت حق نے بلایا پیارے ہم جو روتے جانب محشر چلے راہ طیبہ میں تھکے جو اپنے پاؤں...
  10. کاشفی

    آج پھر اُن کو گلستان میں خراماں دیکھا، عابد لاہوری

    غزل (عابد لاہوری) آج پھر اُن کو گلستاں میں خراماں دیکھا رنگ کو رقص میں، نکہت کو پرافشاں دیکھا گوشہء باغ میں اک ماہِ منّور چمکا اُفقِ ناز سے اک مہرِ درخشاں دیکھا پھر ہوئے روح میں اصنامِ تمنّا بیدار پھر وہی قاعدہ ء جلوہء جاناں دیکھا پھر درِ دل پہ جنوں آکے پکارا، ہشیار! پھر...
Top