اَدُھوری غزل

  1. عؔلی خان

    ہوا کُچھ جاگتی، کُچھ سو رہی ہے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* ہوا کُچھ جاگتی، کُچھ سو رہی ہے وہ دیکھو ! دُور بارش ہو رہی ہے وہ ٹہنی جُھک کے بہتے پانیوں سے نَدی مِیں پُھول اَپنے دھو رہی ہے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  2. عؔلی خان

    اِبتدا ہو کے اِنتہا ہونا - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* اِبتدا ہو کے اِنتہا ہونا ہَم نے سوچا نہ تھا، جُدا ہونا لوگ بَستی --- گو --- چھوڑ آئے تھے پھر بھی قِسمَت مِیں تھا فَنا ہونا © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  3. عؔلی خان

    یہ کیسی بات کا اِقرار کر دیا مَیں نے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* یہ کیسی بات کا اِقرار کر دیا مَیں نے خُدا کی ذات سے اِنکار کر دیا مَیں نے ؟ تَمام لَفظ کہانی کے پھر سے لکھّے گئے مِٹا کے خُود کو جو کِردار کر دیا مَیں نے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  4. عؔلی خان

    مہندی رَچا کے ہاتھ میں دُلہن نہ میں بَنی - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* مہندی رَچا کے ہاتھ میں دُلہن نہ میں بَنی کوئی تو یہ بتائے کہ مُجھ میں تھی کیا کمی جب دینے والوں نے مُجھے حَق نہ دیا کوئی پاَپوش کی طرح سے میں بازار میں بِکی © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  5. عؔلی خان

    اَب اور آپ کے احساں کا کیا صلہ دیتے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* اَب اور آپ کے احساں کا کیا صلہ دیتے جو لفظ پاس نہیں تھے تو کیا دُعا دیتے عؔلی فضُول گذارا ہے آج کا دِن بھی چلو کسی کو سڑک پار ہی کرا دیتے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  6. عؔلی خان

    چلے تھے گھر سے مگر راستہ سَفر مِیں نہ تھا - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* چلے تھے گھر سے مگر راستہ سَفر مِیں نہ تھا یُوں بے خَبَر ہیں جہاں سے، یہ کُچھ خَبَر مِیں نہ تھا شَجر سے گِر کے وہ پتّے کُچھ اِیسے روندے گئے وَجُود ہی کبھی اُن کسی شَجر مِیں نہ تھا © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  7. عؔلی خان

    قیامَت سی باہر یہ کیا گِری ہے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* قیامَت سی باہر یہ کیا گِری ہے کہ بَستی اپنے اُوپر آ گِری ہے صَدا کیسے پَلٹ آئے کہ اَب --- وہ پَسِ دِیوارِ گُنبَد جا گِری ہے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  8. عؔلی خان

    وَقت گُذر جاتا ہے سب کا اور یادیں رِہ جاتی ہیں - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* وَقت گُذر جاتا ہے سب کا اور یادیں رِہ جاتی ہیں کام تو ہو جاتے ہیں صاحب ! بَس باتیں رِہ جاتی ہیں گھر کو چھوڑنے والو! گھر کو یاد رکھو کہ بَعض اوقات رَہ تکتی آنکھوں کے بَدلے، دِیواریں رِہ جاتی ہیں جیون کیا ہے؟ اُن لوگوں سے پُوچھو جِن کے پیاروں کی میّتیں اُٹھ...
Top