جب سے ہوش سنبھالا، میں نے انسان ہی کے ہاتھوں انسانوں کی بربادی دیکھی۔ اتنی قدرتی آفات نے ہم انسانوں کو دکھ نہیںپہنچائے جتنے ہم نے خود اپنوں کو پہنچائے۔ ماضی کو دیکھا تو چند روزہ طاقت کی خاطر سالوں پر محیط جنگیں نظر آئیں۔ حال کو دیکھا تو بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب جنت نظیر زمین، کھنڈر بنتی نظر آئی۔...