ہم نے بچپن میں کیرم بورڈ، لڈو، گلی ڈنڈا، کرکٹ، فٹبال، کبڈی الغرض ہر پنجابی کھیل کھیلا ہے۔ حال ہی میں پاکستان سے ہوکر آئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ہمارے بچپن کی عمر کے بچوں نے کھیل کود بالکل ہی ختم کر دیا ہے۔ ہمارے کھیل کے میدان جہاں میچ کھیلنے کیلئے باقاعدہ لڑائیاں ہوا کرتی تھیں آج ویران...