نوے کی دہائی میں سٹی بنک اپنے مالی معاملات اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے بہت بدنام ہوچکا تھا۔ اس حوالے سے امریکی حکومت پر دباؤ پڑنا شروع ہوا تو امریکی سینیٹ کی ایک سب کمیٹی نے سٹی بنک کے خلاف تحقیقات لانچ کیں۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ نومبر 1999 کو جاری کی جو کہ امریکی حکومت کی ویب سائٹ پر موجود ہے...