کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس دن ریاست نے اپنے اغراض و مقاصد کو غلط سمت میں موڑا، اور پھر کبھی واپس صحیح سمت میں نہ لا سکی۔ اور اس سے بھی المناک بات یہ کہ بہتوں کو اس بھیانک غلطی کا احساس تک نہیں۔ بلکہ الٹا اس پہ فخر کرتے اور نصابی کتابوں میں اس کا گن گاتے دکھائی دیتے ہیں۔