دوسرا ٹیسٹ میچ ہملٹن میں شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق شریک نہیں ہیں تو کپتانی کی ذمہ داری اظہر علی کے پاس ہو گی۔
یاد رہے کہ پہلا میچ پاکستان ہار چکا ہے۔
کچھ دن قبل انٹرنیٹ پہ ایک تصویر دیکھی، جس کو دیکھ کر کیفی اعظمی کی ایک مختصر نظم یاد آ گئی۔ دونوں پیشِ خدمت ہیں۔
پہلے تصویر اور پھر نظم
مشورے از کیفی اعظمی
پیری:۔
یہ آندھی، یہ طوفان، یہ تیز دھارے
کڑکتے تماشے، گرجتے نظارے
اندھیری فضا سانس لیتا سمندر
نہ ہمراہ مشعل، نہ گردوں پہ تارے
مسافر...
اگرچہ اس وقت پاکستان کی پوزیشن کافی کمزور ہے۔ تاہم اگر کسی طرح سے نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کر کے اگلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کر پائیں تو میچ بچا سکتے ہیں، اور کسی حد تک جیت کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
تاہم فی الوقت نیوزی لینڈ کا پلہ کافی حد تک بھاری ہے۔