نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    غزل ۔ یا مرے درد کی دوا کردے ۔ دوست محمد خان

    غزل یا مرے درد کی دوا کردے یا اسے درد آشنا کردے یا مری ذات کو سمندر کر یا مرا نقش بھی فنا کردے یا مجھے قہرِ آگہی سے نکال یا مرے نطق کو رہا کردے کھوگیا ہوں خرد کی راہوں میں عشق کو میرا رہنما کردے کشتگانِ حیات کو یارب زیست کا حوصلہ عطا کردے دوست محمد خان
  2. محمداحمد

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    ش زاد بھائی! حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ! آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی میرے باعثِ مسرت ہے۔ خوش رہیے۔
  3. محمداحمد

    کوئی شامِ غم مناؤ، مرا دل دکھا ہوا ہے

    مری آس کی شمع بھی، مری سانس کا دیا بھی مرے چارہ گر بجھاؤ، مرا دل دُکھا ہوا ہے جیا صاحبہ، آپ کی غزل آج دیکھی ہے۔ اچھی لگی آپ کی یہ غزل۔ یہ ایک کیفیت کی غزل ہے سو اس میں اظہارِ ذات کی بڑی گنجائش ہے اور آپ نے اسے بہت اچھا نبھایا بھی ہے۔ بہت سی داد حاضر ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  4. محمداحمد

    تعارف زیب النساء

    زیب النساء صاحبہ، اردو محفل میں خوش آمدید، بس آپ اپنی محفل میں آمد کو یقینی بنائیں فورم آہستہ آہستہ خود ہی آپ کے سمجھ آ جائے گا۔
  5. محمداحمد

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    میری ناقص رائے میں بات صرف یہ ہے کہ عربی اور فارسی لہجے اور ساخت کے اعتبار سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اسی لئے عربی اور فارسی الفاظ کا آپس میں میل باآسانی ہوجاتا ہے اور بُرا بھی نہیں‌لگتا، اس کے برعکس ہندی یا سنسکرت کا لہجہ کہیں کہیں بہت "اکھڑ" ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے عربی یا فارسی کے آہنگ میں...
  6. محمداحمد

    خورشید رضوی یہ مری روح میں گونجتا کون ہے ۔۔۔۔۔۔۔(خورشید رضوی)

    کس سے چھپ چھپ کے ملنے کو جاتی ہے تو جنگلوں میں ، بتا اے صبا، کون ہے بے دلی سے کہاں ہاتھ آتے ہیں ہم دل لگا کر ہمیں ڈھونڈتا کون ہے بہت خوب!
  7. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    ہنر کا حق تو ہوا کی بستی میں‌کون دے گا اِدھر میں اپنا دیا جلالوں، یہی بہت ہے محشر بدایونی
  8. محمداحمد

    منتخب اشعار ۔ مِلائیں ہاتھ تو خوشبو نہ ہاتھ کی جائے ۔ محشر بدایونی

    نوید بھائی ، آپ کی توجہ اور محبت کا شکریہ!
  9. محمداحمد

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    وارث بھائی، آپ کی طرف سے ملنے والی داد اور حوصلہ افزائی میرے لئے بے حد اہم ہے اور اس سے مجھے بے حد تقویت ملتی ہے۔ یہ میری بلکہ ہم سب کی خوش بختی ہے کہ آپ کے اور اعجاز عبید صاحب جیسے اساتذہ ہمیں میسسر ہیں جن کا ہاتھ پکڑ کر ہم فنِ شعرو سخن کی دُشوار گزار گھاٹیوں سے با آسانی نکل آتے ہیں۔...
  10. محمداحمد

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    فرخ بھائی غزل آپ کو پسند آئی یہ آپ کا حُسنِ ذوق ہے، داد و تحسین کی سوغات کے لئے بے حد شکریہ! "بادِ چنچل" کی ترکیب واقعی بُری نہیں لگ رہی لیکن جیسا کہ وارث بھائی نے وضاحت سے بتایا تو مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ اساتذہ کے وضع کردہ اصول ہی ہمارے لئے بہتر ہیں۔ ایک بار پھر شکریہ!
  11. محمداحمد

    خورشید رضوی پھر وہ گم گشتہ حوالے مجھے واپس کر دے ۔۔۔۔ خورشید رضوی

    میں شب و روز کا حاصل اُسے لوٹا دوں گا وقت اگر میرے کھلونے مجھے واپس کر دے خوبصورت غزل ہے نوید بھائی! بہت شکریہ اس پیشکش کا۔
  12. محمداحمد

    منتخب اشعار ۔ مِلائیں ہاتھ تو خوشبو نہ ہاتھ کی جائے ۔ محشر بدایونی

    بہت شکریہ "اُمید اور محبت" انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ! ہمیشہ خوش رہیے۔
  13. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    ایسا ہی ایک شعر مجھے بھی یاد آگیا کہ اگر تم طیش میں آ کر مرا خط پھاڑ ڈالو گے تمھارے پاؤں چومیں گے مری تحریر کے ٹکڑے
  14. محمداحمد

    منتخب اشعار ۔ مِلائیں ہاتھ تو خوشبو نہ ہاتھ کی جائے ۔ محشر بدایونی

    وارث بھائی اور فرخ بھائی انتخاب کو سراہنے کو بہت شکریہ!
  15. محمداحمد

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    بھیا، سب سے پہلے تو رسید کا بے حد شکریہ کہ جب تک آپ کی رسید نہیں ملتی ہے مجھے قرار نہیں آتا ہے ۔اور دوسرا شکریہ "بادِ چنچل" کی ترکیب کے حوالے سے آپ کی نشاندہی کے لئے قبول کیجے۔ مجھے واقعی اس بات کا دھیان نہیں رہا کہ بادِ چنچل کی ترکیب میں "چنچل" ہندی / سنسکرت کا ہے اور اس حوالے سے یہ ترکیب...
  16. محمداحمد

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    عمران شناور صاحب، آپ کی توجہ اور پزیرائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔ آپ کی طرف سے مثبت جواب کا آنا بھی اچھا لگا۔ خوش رہیے۔
  17. محمداحمد

    آج کا شعر - 3

    ہم درِ عدل پہ منت کو گئے جتنی بار اپنے ماں باپ کی قبروں پہ بھی اتنے نہ گئے محشر بدایونی
  18. محمداحمد

    منتخب اشعار ۔ مِلائیں ہاتھ تو خوشبو نہ ہاتھ کی جائے ۔ محشر بدایونی

    محشر بدایونی کے منتخب اشعار بنے وہ کیسے تماشہ، تہہِ فلک جو چراغ بجھا دیئے گئے اور روشنی میں رکھے گئے ~~~~~~~~~ میں شعلگیِ ذات سے پہنچا ہوں یہاں تک بُجھ جاؤں گا جل جل کے تو لو دے گا دھواں تک ~~~~~~~~~ اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ جس دیئے میں جان ہوگی، وہ دیا رہ جائے گا...
  19. محمداحمد

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    غزل چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے اک دریچہ دُروں میں کُھلا چاہیے سر میں سودا بھی ہے، دل میں وحشت بھی ہے رختِ صحرا نوردی کو کیا چاہیے ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے اُس کو تیری طلب ہے تو حیراں نہ ہو بادِ چنچل کو جلتا دیا چاہیے عیب کیوں ہو گئے...
Top