بارش تو سب کو ہی اچھی لگتی ہے، سو ہمیں بھی۔
کسی زمانے میں ہم نے اپنے بلاگ پر بارش کے حوالے سے ایک تحریر لکھی تھی، اسے یہاں نقل کیے دیتے ہیں۔
بارشوں کے موسم میں
کئی دنوں کے حبس کے بعد آج کراچی بھی جل تھل ہو ہی گیا، صبح صبح بارش ہوگئی ۔ موسم اچھا ہو جائے تو سب کچھ اچھا لگتا ہے ۔ پھر خاص طور...
ہار مان لیں گے تو ہم خوش نہیں رہ پائیں گے، اور جلنے کڑنے کے لئے دماغ کی ضرورت ہوگی اور دماغ ہوگا تو پھر ہار ماننے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی اینڈ سو آن ۔۔۔۔۔ ;)
اب آپ یہ لامتناہی پہیہ اپنے "دماغ" میں چلا کر دیکھیے، لطف آئے گا۔
مطلب تو مطلبی لوگ پوچھتے ہیں اور آپ میں تو ایسی کوئی بات ہی نہیں۔
سو خوش رہا کیجے اور زیادہ "دماغ" پر زور نہ دیا کریں کہیں آپ بھی بھیا لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں۔ :)
اس کے لئے دماغ کی نہیں بھیجے کی ضرورت ہے اور وہ ہم پہلے ہی "بھیج" چکے ہیں؟ :ROFLMAO:
ویسے سب کے سامنے اس قسم کے اقبالِ جرم کروانا ٹھیک نہیں ہے۔ ہم کسی اور دن نسبتاً سنسان دھاگے میں اپنی "غیر (حاضر) دماغی کا ثبوت فراہم کردیں گے۔ :hypnotized: