السلام علیکم،
>>> fo = open("test.txt","w")
>>> fo.write("Python is a great language.\nYeah its great!!\n")
45
>>> fo.close()
write کمانڈ کے بعد اینٹر کرنے پر جو 45 آیا ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
السلام علیکم ،
محب بھائی OS Module کے دھاگے کا شکریہ۔
بشرطِ فرصت یہ بتائیے کہ پائتھون میں ڈیفالٹ ڈائریکٹری کونسی ہوتی ہے۔ اپنی مرضی کی ڈیفالٹ ڈائریکٹری کس طرح سیٹ کی جاسکتی ہے۔
اور پائتھون فائلز کے آغاز پر کچھ لوگ اس قسم کی کمانڈ لکھتے ہیں۔ اس سے کیا مراد ہے؟
#!/usr/bin/env python...
وعلیکم السلام عمر صاحب،
اور بہت شکریہ کہ آپ نے یہاں آکر ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ کلیم صاحب سے آپ کا ذکر سنا ہے۔ اُمید ہے آپ محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
فرصت ملنے پر تعارف کے زمرے میں تشریف لائیے تاکہ محفلین آپ کے بارے میں جان سکیں۔