تبادلہ خیال OS Module پر تبصرے

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم ،

محب بھائی OS Module کے دھاگے کا شکریہ۔

بشرطِ فرصت یہ بتائیے کہ پائتھون میں ڈیفالٹ ڈائریکٹری کونسی ہوتی ہے۔ اپنی مرضی کی ڈیفالٹ ڈائریکٹری کس طرح سیٹ کی جاسکتی ہے۔

اور پائتھون فائلز کے آغاز پر کچھ لوگ اس قسم کی کمانڈ لکھتے ہیں۔ اس سے کیا مراد ہے؟

#!/usr/bin/env python

اُمید ہے کہ ڈیفالٹ ڈائریکری بنانے سےہم فل پاتھ دینے سے بچ جائیں گے۔

محب علوی

پسِ نوشت : پائتھون پری فکس لگانا پھر بھول گیا ہوں۔ :(
 
ڈیفالٹ ڈائریکٹری جہاں پائتھون انسٹال کی ہے جیسے میرے سسٹم پر ہے

کوڈ:
#Python Installed Directory
C:\Python33

آپ ڈیفالٹ ڈائریکٹری IDLE میں فائل اوپن کرتے ہیں تو جس ڈائریکٹری کو کھولتے ہیں اسے بدل دیں تو وہی ڈیفالٹ ڈائریکٹری بن جاتی ہے۔

اس کے علاوہ PYTHONPATH میں ڈیفالٹ ڈائریکٹری تبدیل کر سکتے ہیں۔ ونڈوز کے لیے یوں ہوگا۔

PHP:
set PYTHONPATH = "C:\TECHNICAL\scripts"
 
#check if it is set
echo %PYTHONPATH%
 
السلام علیکم ،
اور پائتھون فائلز کے آغاز پر کچھ لوگ اس قسم کی کمانڈ لکھتے ہیں۔ اس سے کیا مراد ہے؟
#!/usr/bin/env python
اُمید ہے کہ ڈیفالٹ ڈائریکری بنانے سےہم فل پاتھ دینے سے بچ جائیں گے۔
محب علوی

پائتھون فائلز کے آغاز میں مندرجہ ذیل کمانڈ کا استعمال لینکس اور یونیکس پر ہوتا ہے ۔ یہ بنیادی طور پر پائتھون interpreter کا پاتھ بتا رہا ہے یعنی کہاں پر پائتھون کا interpreter پڑا ہوا ہے۔
 
محمداحمد ، میں نے ایک علیحدہ دھاگہ بھی کھول دیا ہے جس میں پائتھون پاتھ اور اس سے ملتی جلتی معلومات درج ہیں۔

اور بھی سوالات ہوں تو بلا ہچکچاہٹ پوچھ لیا کرو ، تمہاری یہ عادت مجھے بہت پسند ہے ۔ :)

باقی سب کے لیے بھی یہ صلاح ہے۔
 
بہت شکریہ۔۔۔۔!
 
Top