ہم اس سائٹ سے بہت پہلے سے واقف ہیں اور ایک دفعہ "ٹو گڈ ٹو بی ٹرو" قسم کے آفر کے جواب میں اس کو آزما کر دیکھا اور پرچہ قبول ہو گیا تو اس کے اسپیم اور اسکیم ہونے کی توثیق ہو گئی۔ :) :) :)
پہلے اچھا لکھنے والوں کی فہرست مرتب کرنی ہوگی، پھر یہ معلوم کرنا ہوگا کہ ان کی مخصوص قلم کہاں رکھی ہوتی ہے اور اس کو کب اور کیسے اڑایا جا سکتا ہے۔ اچھی خاصی منصوبہ بندی درکار ہے۔ :) :) :)
اور وہ چہل قدمی کے لیے جانے والی بات کا کیا بنا؟ (سرگوشی: اگر کسلمندی اور ٹال مٹول کو فتح نصیب ہوئی ہو تو اس بات پر چاکلیٹ تقسیم کی جا سکتی ہے، وہ بھی صرف چند مخصوص لوگوں کے درمیان۔) :) :) :)
ہماری مقدس بٹیا رانی اس معاملے میں کافی فراخ دل واقع ہوئی ہیں۔ ویسے بھی اتنا خیال رکھا انھوں نے کہ بارہ "در" یعنی دروازوں کی مؤنث "دری" نصب کروائے۔ :) :) :)