نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ساحر خودداریوں کے خون کو ارزاں نہ کر سکے - ساحر لدھیانوی

    ذرہ نوازی ہے آپ کی بندہ پرور جو آپ نے خیال رکھا :)
  2. محمد وارث

    محاورۂ جاں۔ عرفان صدیقی،، تبصرے

    شکریہ اعجاز صاحب، عرفان صدیقی واقعی بہت اچھے شاعر ہیں، میرے پاس اس انکی یہ غزلیں ہیں، اور "محاروۂ جاں" میں اگر آپ اپنا نام ہی رہنے دیں تو اچھا ہے۔ - تم ہمیں ایک دن دشت میں چھوڑ کر چل دیئے تھے تمھیں کیا خبر یا اخی - جب یہ عالم ہو تو لکھیئے لب و رخسار پہ خاک - حاصلِ سیر بے دلاں کون و مکاں نہیں...
  3. محمد وارث

    آج کا شعر

    آپ کیا نقدِ دو عالم سے خریدیں گے اسے یہ تو دیوانے کا سر ہے، سرِ پندار پہ خاک (عرفان صدیقی)
  4. محمد وارث

    ساحر تنگ آ چکے ہیں کشمکشِ زندگی سے ہم - ساحر لدھیانوی

    شکریہ فرخ صاحب، ساحر کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے
  5. محمد وارث

    ساحر خودداریوں کے خون کو ارزاں نہ کر سکے - ساحر لدھیانوی

    بہت شکریہ فرخ صاحب، ساحر کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے۔
  6. محمد وارث

    ایک شعر

    بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ میرے پاس بھی عرفان صدیقی کی چند غزلیں ایک انتخاب میں موجود ہیں، آپ نے 'محاورۂ جاں' کا سلسلہ شروع کردیا ہے، میں انشاءاللہ اس میں غزلیں پوسٹ کر دونگا اور اردو پوائنٹ بھی دیکھتا ہوں۔
  7. محمد وارث

    فراز اے خدا آج اسے سب کا مقدّر کر دے - فراز

    بالکل صحیح کہا آپ نے فرخ صاحب، وہ دراصل کیا ہے کہ نظمیں مجھے کم کم ہی اچھی لگتی ہیں، لیکن بہرحال فراز کے کلیات کی ورق گردانی کرتا ہوں اور اگر کوئی نظم پسند آئی تو ضرور پوسٹ کرونگا۔
  8. محمد وارث

    آج کا شعر

    فرخ صاحب یہ شعر بانگِ درا کے حصہ "ظریفانہ" میں سے ہے، مکمل قطعہ کچھ یوں ہے ہم مشرق کے مسکینوں کا دل مغرب میں جا اٹکا ہے واں کنڑ سب بلوری ہیں یاں ایک پرانا مٹکا ہے اس دور میں سب مٹ جائیں گے، ہاں باقی وہ رہ جائے گا جو قائم اپنی راہ پہ ہے اور پکا اپنی ہٹ کا ہے اے شیخ و برہمن، سنتے ہو...
  9. محمد وارث

    فراز اے خدا آج اسے سب کا مقدّر کر دے - فراز

    شکریہ فرخ صاحب، انشاءاللہ نظمیں بھی پوسٹ کرنے کی کوشش کرونگا اگر کوئی پسند آ گئی تو۔ :)
  10. محمد وارث

    یوسفی چارپائی اور کلچر

    نہایت عمدہ اقتباس ہے میرے پسندیدہ ترین مصنف کی لاجواب کتاب میں سے، شکریہ آپ کا شیئر کرنے کیلیئے زونی صاحبہ۔
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نظامی صاحب ان اشعار کی جو کچھ کچھ مجھے سمجھ آئی ہے بیان کرتا ہوں۔ نسیمِ زلفِ اُو خجلت دہَد صد نافۂ چیں را کنَد با غمزۂ چشمش بغارت ملکِ دل دیں را اسکی زلفوں کی خوشبو چین (و تاتار) کے سینکڑوں آہوؤں کی مشکِ نافہ کو شرمندہ کر دیتی ہے، اسکی آنکھوں کا غمزہ ملکِ دل و دین (کی سلطنت) کو غارت کر...
  12. محمد وارث

    فراز اے خدا آج اسے سب کا مقدّر کر دے - فراز

    ظفری بھائی، شعیب صاحب، فاتح صاحب، یونس صاحب، شمشاد صاحب اور زرقا مفتی صاحبہ، فراز کی اس خوبصورت غزل کی پسندیدگی کیلیئے آپ سب کا بہت شکریہ، نوازش۔
  13. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی موسیقی میں خیال

    شکریہ قیصرانی صاحب آپکی توجہ کیلیئے، میں بھی تلاش میں ہوں، اور اگر آپ کو کامیابی ہوئی تو ضرور مطلع کیجیئے گا، نوازش۔
  14. محمد وارث

    ایک مرحوم جوڑے کے نام

    بہت درد ناک کہانی سنائی ہے آپ نے یونس رضا صاحب، اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت کرے۔
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگرچہ زیبِ سرش افسر و کلاہے نیست گدائے کوئے تو کم تر ز پادشاہے نیست اگرچہ اُسکے سر پر تاج و کلاہ نہیں ہے (لیکن) تیرے کوچے کا گدا (کسی) بادشاہ سے کم نہیں ہے۔ گناہِ ما چہ نویسند کاتبانِ عمل نصیبِ ما ز جہانِ تو جز نگاہے نیست عمل لکھنے والے ہمارے گناہ کس لیئے لکھ رہے ہے کہ تیرے جہان میں ہمارا...
  16. محمد وارث

    فراز اے خدا آج اسے سب کا مقدّر کر دے - فراز

    اے خدا آج اسے سب کا مقدّر کر دے وہ محبّت کہ جو انساں کو پیمبر کر دے سانحے وہ تھے کہ پتھرا گئیں آنکھیں میری زخم یہ ہیں تو مرے دل کو بھی پتھّر کر دے صرف آنسو ہی اگر دستِ کرم دیتا ہے میری اُجڑی ہوئی آنکھوں کو سمندر کر دے مجھ کو ساقی سے گلہ ہو نہ تُنک بخشی کا زہر بھی دے تو مرے جام کو بھر بھر...
  17. محمد وارث

    لاگا ڈیموکریسی میں داغ

    شمشاد بھائی یہی ایک فلم مدتوں سے دیکھتے ہوئے یہاں تک اکتا گیا ہوں کہ اب جی چاہتا ہے کہ "سینما گھر" میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جائے اور کرسیوں اور پردوں کو آگ لگا دی جائے۔
  18. محمد وارث

    تعارف اسلام و علیکم

    اردو محفل پر خوش آمدید سمارا صاحبہ، اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ "وَن اردو" پر کافی فعال رکن ہیں، امید ہے آپ کا وقت "اردو محفل" پر بھی اچھا گزرے گا۔
  19. محمد وارث

    خواجہ حافظ شیرازی

    شکریہ نظامی صاحب، دراصل ایران، افغانستان اور ہندوستان و پاکستان کے فارسی شعرا کے تذکروں پر بہت سی مستند کتب ملتی ہیں اور فارسی، اردو، انگلش کے علاوہ دنیا کی اور زبانوں میں بھی ہیں۔ ان میں سے کچھ کتب سے میں مستفید ہو چکا ہوں اور میرے پاس ہیں بھی۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ چنیدہ شعرا کا تذکرہ ہو بہو...
  20. محمد وارث

    آج کا شعر

    رات پی زمزم پہ مے اور صبح دم دھوئے دھبّے جامۂ احرام کے (غالب)
Top