راجہ صاحب، آزاد غزل کوئی صنفِ سخن نہیں ہے سو اس کی کوئی ادبی حیثیت نہیں ہے، غزل ہمیشہ بحر، وزن اور قافیے کی پابند ہوگی وگرنہ وہ غزل نہیں ہوگی۔ کچھ "اور" ہی ہوگا۔
میں نے "آزاد غزل" بھی کبھی نہیں سنا کہ "آزاد نظم" ایک صنفِ سخن ہے جس میں قافیے کی کوئی پابندی نہیں ہوتی لیکن ہوتی وہ بھی وزن میں ہے،...