نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    قریۂ جاں میں کہاں اب وہ سخن کے موسم سوچ چمکاتی رہے رنگ گئی باتوں کے (پروین شاکر)
  2. محمد وارث

    مبارکباد کراچی میں چاند نظر آگیا

    واہ فہیم بھائی، اب آپ کو کیسے سمجھاؤں کہ 'عید' صرف 'چاند' دیکھنے سے ہی ہوتی ہے، نہیں یقین تو کسی "مولوی" سے پوچھ لیں، اور مجھے تو اب خواب میں بھی چاند نظر نہیں آتے سو عید کیسے مناؤں :grin: اور شعر و شاعری سے اسکا گہرا تعلق ہے، کسی شاعر نے کہا تھا (تھوڑے سے تصرف کے ساتھ): "چاند" چہرہ نظر آئے...
  3. محمد وارث

    "و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

    عید و دید نہ جانے کیسے لازم و ملزوم ہو گئے ہیں!
  4. محمد وارث

    مبارکباد کراچی میں چاند نظر آگیا

    مبارک ہو فہیم آپ کو کراچی میں چاند نظر آ گیا، سیالکوٹ میں نہ جانے کب چاند نظر آئے گا اور کب عید ہوگی! :( :):)
  5. محمد وارث

    پروین شاکر مرا تہوار تو تم ہو ! پروین شاکر

    شکریہ جیا راؤ مقتضائے حال، خوبصورت نظم شیئر کرنے کیلیئے!
  6. محمد وارث

    بہت شکریہ آپ کو بھی عید مبارک!

    بہت شکریہ آپ کو بھی عید مبارک!
  7. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 3 (گزشتہ سے پیوستہ) مولا دلوں کو تاب نہیں اب خدا گواہ گھیرے ہے چار سمت سے اعدا کی سب سپاہ باجوں کا شور ہوتا ہے، ہلتی ہے رزم گاہ بڑھ بڑھ کے مورچوں سے ڈراتے ہیں روسیاہ گر حکم ہو تو فوجِ ستم سے وغا کریں ایسا نہ ہو کہ بے اَدَبی اشقیا کریں فوجِ گراں ادھر ہے تو ہو، کچھ نہیں ہے غم...
  8. محمد وارث

    مضامینِ سر سید - انتخاب

    آزادیِ رائے (گزشتہ سے پیوستہ) مگر یہ بات سمجھنی چاہیئے کہ ایسے لوگوں کے نزدیک دنیا سے یا جمہور سے کیا مراد ہوتی ہے۔ ہر ایسے شخص کے نزدیک دنیا سے اور جمہور سے وہ چند اشخاص معدود مراد ہوتے ہیں جن سے وہ اعتقاد رکھتا ہے یا جن سے وہ ملتا جلتا ہے مثلاً اسکے دوستوں یا ہم رایوں کا فریق یا اسکی ذات...
  9. محمد وارث

    اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

    آپ کی بات اصولی طور پر غلط ہے محبوب صاحب! اول: فقط انگریزی کے الفاظ کیوں، تمام "غیر ملکی" زبانوں، عربی، فارسی، ترکی، سنسکرت، پنجابی، پرتگالی وغیرہ وغیرہ کے الفاظ نکال دیجیئے اردو سے تا کہ اردو کی تطہیر ہو جائے، لیکن اس کے بعد کیا آپ اپنا نام بھی لکھ سکیں گے؟ دوم: اگر انگریزوں کی وجہ سے انگریزی...
  10. محمد وارث

    گاؤں کا پیش امام

    سچ کہا راجہ صاحب، ہر نمازی کا کوئی نہ کوئی تجربہ ضرور ہوگا اس حوالے سے، لیکن آپ کی پوسٹ سے میں یہ سمجھنے سے قاصر رہا کہ ان واقعات میں آپ امام تھے یا مقتدی :) مزے کی بات یہ کہ جس دن مجھے مسجد سے گھر یا ہاسٹل ننگے پاؤں واپس آنا پڑتا تھا میں سمجھتا تھا کہ آج صحیح معنوں میں نماز ادا ہوئی ہے :)
  11. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    نئی بیوی (گزشتہ سے پیوستہ) (5) جگل نے آشا کو سر سے پاؤں تک جگمگاتے دیکھ کر کہا۔ "بس بہو جی، آپ اسی طرح پہنے اوڑھے رہا کریں، آج میں آپ کو چولہے کے پاس نہ آنے دونگا۔" آشا نے شرارت آمیز نظروں سے دیکھ کر کہا۔ "کیوں، آج یہ سختی کیوں؟ کئی دن تو تم نے منع نہیں کیا۔" "آج کی بات دوسری ہے۔"...
  12. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    نئی بیوی (گزشتہ سے پیوستہ) (4) دوسرے دن آشا نے اپنے آپ کو زیوروں سے خوب آراستہ کیا اور فیروزی ساڑھی پہن کر نکلی تو لالہ جی کی آنکھوں میں نور آ گیا۔ اب انکی عاشقانہ دلجوئیوں کا کچھ اثر ہو رہا ہے ضرور ورنہ انکے بار بار تقاضا کرنے پر، منت کرنے پر بھی اس نے کوئی زیور نہ پہنا تھا۔ کبھی کبھی...
  13. محمد وارث

    کمپیوٹر گریجویٹس کی تعداد اتنی کم کیوں ہے؟

    پاکستانی "گریجویٹس" سے اپنا ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ایک نوجوان نوکری کیلیئے آیا، گریجویٹ پلس کمپیوٹر کورسز وغیرہ۔ میں نے کہا بھائی درخواست لکھ دو ایسے زبانی کلامی تو نوکریاں نہیں ملتیں۔ کہنے لگا سر، خدا کی قسم مجھے "جاب اپلیکیشن" آتی ہے، بیشک مجھ سے منہ زبانی سن لیں لیکن لکھنے کو نہ کہیں!
  14. محمد وارث

    میں جس سے قرض لیتا ہوں چکانا بھول جاتا ہوں

    دو غلطیاں میں صحیح کر دیتا ہوں، لیکن پہلے شعر کے دوسرے مصرعے کو میں با وزن کر بھی دوں محترم تو نہ جانے کیا لکھ جاؤں، کیونکہ اس میں کچھ الفاظ کم ہیں، اور یہ تو اصل غزل دیکھ کر ہی علم ہو سکتا ہے کہ شاعر نے کیا لکھا ہے! اس لیے اس کو سرخ کر رہا ہوں اور احباب سے پھر استدعا ہے کہ اگر ہو سکے تو صحیح...
  15. محمد وارث

    میں جس سے قرض لیتا ہوں چکانا بھول جاتا ہوں

    فاروقی صاحب آپ نے جہاں سے یہ غزل کاپی کی ہے وہاں بھی وہی غلطیاں ہیں جو آپ کی پوسٹ میں ہیں۔ مطلع کا دوسرا مصرع نہ صرف وزن سے خارج ہے بلکہ قافیہ کے بعد "ہی" بھی زائد ہے، ظاہر ہے اس میں بیچارے شاعر کا قطعاً کوئی قصور نہیں ہے۔ (کسی دوست کے پاس یہ غزل چھپی ہوئی ہو تو ضرور تصحیح کریں، شکریہ) دوسرے...
  16. محمد وارث

    آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے ملیں گے؟

    آپ کی اس بات نے مجھے سوچ میں ڈال دیا کہ مجھے کتنے سال ہو گئے ہیں کوئی "عید" منائے ہوئے :( ;)
  17. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    بہت خوبصورت شعر ہے، مغل صاحب ہو سکے تو یہ مکمل غزل "پسندیدہ کلام" میں شیئر کر دیں پلیز!
  18. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    یہ کس کے سوگ میں شوریدہ حال پھرتا ہوں وہ کون شخص تھا ایسا کہ مر گیا مجھ میں (رضی اختر شوق)
  19. محمد وارث

    لیاقت علی عاصم کہیں ایسا نہ ہو دامن جلالو ! لیاقت علی عاصم

    واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے، شکریہ مغل صاحب شیئر کرنے کیلیئے! ایک استدعا یہ کہ عنوان میں بھی اگر شاعر کا نام لکھ دیں تو کیا ہی اچھا ہو، نوازش!
Top