نعمان، اس بحر میں صرف آخری رکن میں تبدیلیوں کی اجازت ہے، پہلے تین اراکین میں نہیں۔
میں اسے اشاری نظام میں بھی لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
مُفَاعِلُن - 2121
فَعِلاتُن - 2211
مُفَاعِلُن - 2121
فَعلُن - 22
اب اس آخری 'فعلن' کی جگہ مندرجہ ذیل تین رکن بھی آ سکتے ہیں:
فعلان - 122
فَعِلُن - 211...
شیخ ابوسعید ابوالخیر کی چند رباعیات (مع اردو ترجمہ)
نمونے کے طور پر ایک رباعی :)
گفتَم، چشمَم، گفت، بہ راہَش می دار
گفتم، جگَرم، گفت، پُر آہَش می دار
گفتم، کہ دِلَم، گفت، چہ داری در دل
گفتم، غِم تو، گفت، نگاہَش می دار
میں نے کہا کہ میری آنکھیں، اس نے کہا انہیں راہ پر لگائے رکھ، میں نے کہا...
رباعی
تسبیح مَلَک را و صفا رضواں را
دوزخ بد را، بہشت مر نیکاں را
دیبا جم را و قیصر و خاقاں را
جاناں ما را و جانِ ما جاناں را
(شیخ ابوسعید ابوالخیر)
تسبیح (و تمحید وتحلیل) فرشتوں کیلیے اور معصومیت و پاکیزگی رضواں (فرشتے) کیلیے ہے، دوزخ بد اور جنت نیک مردوں کیلیے ہے، دیبا (و حریر یعنی قیمتی ساز...
پہیلیوں والی کونسی بات ہے بھائی اس میں، مسلمانوں کو یہ تو علم ہونا چاہیے کہ وہ عید الاضحٰی کس کی یاد میں مناتے اور قربانی کرتے ہیں اور وہ کہاں کے تھے اور ان کا زمانہ کیا تھا :rolleyes:
نعمان بحر بنتی ہے، دوسرا مصرع تو مکمل وزن میں ہے، پہلے مصرعے میں تھوڑی سی سرجری کی ضرورت ہے اور وہ بھی وزن میں آ جائے گا، اسکی بحر مجتث بنے گی:
مُفاعِلُن فَعِلاتُن مُفاعِلُن فَعلُن (یا فَعِلُن وغیرہ)
مگر وہ شو - مفاعلن
ق کہ پھر بھی - فعلاتن
کبھی رہا - مفاعلن
نہ گیا - فعِلن
اور اس مصرعے میں...
واہ کیا خوبصورت بات کہی ہے زیک! :)
اور عراق کی چند سالہ پرانی تاریخ کی طرف جانے والے احباب سے گزارش ہے کہ وہ عراق اور ملحقہ علاقوں کی "تھوڑی" سی پرانی تاریخ، یہی کوئی ساڑھے تین چار ہزار سال،کی طرف رجوع کریں کہ زیک کے جملے کا مطلب واضح ہو ;)
انتہائی خوبصورت غزل ہے، احمد صاحب بہت شکریہ شیئر کرنے کیلیے۔
بہت جاندار مطلع ہے، اور ان دو اشعار کے تو کیا کہنے، واہ واہ واہ
جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکمِ خُدا دیا قرار
ہم نے نہیں کیا وہ کام، ہاں بخُدا نہیں کیا
نسبتِ علم ہے بہت حاکمِ وقت کو عزیز
اُس نے تو کارِ جہل بھی بے علما نہیں کیا
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت افسوس ہوا سید صاحب کے انتقال کے بارے میں سن کر، بزرگوں کی نشانی ایک اور شخص دنیا سے اٹھ گیا۔ سید صاحب ایک نابغہ روزگار اور علمی و ادبی شخصیت تھے، فارسی، اردو شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ صوفیِ با صفا بھی تھے، اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کریں، آمین!
رباعی
در گلشن اشک افشاں می گشتم دوش
از گل آمد بوئے تو رفتیم از ہوش
چوں گفتم با گُل ز جمالت سخنے
مرغاں کردند سوئے من یک یک گوش
(عبدالرحمٰن جامی)
کل میں اشک بہاتے ہوئے گلشن میں گیا، اور جب گلوں سے تمھاری خوشبو آئی تو میں اپنے ہوش کھو بیٹھا، (پھر) جب میں نے پھولوں کے ساتھ تمھارے جمال کی باتیں...