نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ہماری تک بندیاں

    ارے نہیں بھئی میں اس کام کے قابل نہیں ہوں۔ شمعِ محفل ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئی ہے اور یہی بحث اس تھریڈ کے پہلے صفحے پر ہے! وہاں جو عرض کیا تھا اور پھر دہراتا ہوں کہ شمع تشدید کے ساتھ تو ضرور غلط ہے لیکن فرہنگِ آصفیہ (جلد سوم) اور لغاتِ کشوری دونوں میں لکھا ہے کہ شمع کا صحیح عربی تلفظ شَمَع ہے...
  2. محمد وارث

    غزل کے بعد غزل ہاشمی لکھی تم نے!

    حضرتِ من کریں گے ہم غیبت اس طرح کے کلام پر صد بار ایک اک شعر گنجِ معنی ہے طرفہ اس پر یہ آپ کی گفتار :)
  3. محمد وارث

    واردات - منشی پریم چند

    سوانگ (گزشتہ سے پیوستہ) (2) ہولی جلنے کی مہورت نو بجے رات کو تھی۔ آٹھ ہی بجے سے گاؤں کے عورت مرد بوڑھے بچے گاتے بجاتے، کبیریں اڑاتے ہولی کی طرف چلے۔ صوبیدار صاحب بھی بال بچوں کو لئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ہولی جلانے چلے۔ گجندر نے ابھی تک کسی بڑے گاؤں کی ہولی نہ دیکھی تھی، اسکے شہر میں تو...
  4. محمد وارث

    آج کا شعر - 3

    اگر پہنچنا ہے حدِّ کمال کے آگے تو سر کبھی نہ جھکانا، محال کے آگے عدم پہ اتنا نہ ڈھاؤ ستم، پری زادو تمھیں بھی جانا ہے کل، ذوالجلال کے آگے
  5. محمد وارث

    غزل کے بعد غزل ہاشمی لکھی تم نے!

    واہ واہ واہ ہاشمی صاحب کیا لاجواب ردیف ہے، کیا خوبصورت غزل ہے اور کیا کمال کے اشعار ہیں۔ مجھے تو شائبہ رہتا ہے خواب کا اس میں حقیقتوں کی جو تفہیم آپ کرتے ہیں فنا کے بعد بقا ہے، فنا سے قبل بقا مگر کہاں اسے تسلیم آپ کرتے ہیں واہ واہ واہ!
  6. محمد وارث

    ہماری تک بندیاں

    اچھی غزل ہے سعود صاحب، سبھی اشعار اچھے ہیں لیکن یہ بہت اچھا لگا مجھے۔ ہے بہت آساں مسائل کا بکھان آؤ سوچیں ہم نے کتنے حل دیے لیکن یہ شعر میری نظر میں بیت الغزل ہے، بلیغ ہے، خوبصورت ہے، لا جواب ہے، واہ واہ واہ ہیں ازل سے جنگ میں آندھی، شمع اور مسافر آئے، ٹھہرے، چل دیے
  7. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 3 (گزشتہ سے پیوستہ) چاروں شریر جب ہوئے دوزخ میں ایک جا کانپا غضب سے ارزقِ ملعون و بے حیا اس دم یہ بڑھ کے حضرتِ قاسم نے دی صدا دیکھا ہماری ضرب کو او بانیِ جفا دبکا ہوا ہے فوج میں کیوں منہ کو پھیر کے ہشیار اب اجل تجھے لائی ہے گھیر کے یہ سن کے آ گیا جو حرارت کا دل میں جوش پہنا...
  8. محمد وارث

    امیر مینائی موتی کی طرح جو ہو خدا داد - امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی

    جاتے ہیں جو صبر و ہوش، جائیں مجھ کو اے درد، تو بہت ہے واہ واہ!
  9. محمد وارث

    امیر مینائی کی دل شکنی نہ تند خو کی - امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی

    کی جس پہ نگاہ - تجھ کو دیکھا اب تک تو نظر کہیں نہ چوکی جز دیر و حرم کہاں میں جاؤں راہیں تو یہی ہیں جستجو کی لا جواب!
  10. محمد وارث

    امیر مینائی انسانِ عزیزِ خاطرِ اہلِ جہاں نہ ہو - امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی

    پیری میں بھی گیا نہ تغافل ہزار حیف اتنا بھی کوئی مائلِ خوابِ گراں نہ ہو بہت خوب، لا جواب!
  11. محمد وارث

    امیر مینائی وہ تو سنتا ہی نہیں میں داد خواہی کیا کرو - امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی

    وہ مرے اعمالِ روز و شب سے واقف ہے امیر پیشِ خالق ادّعائے بے گناہی کیا کروں واہ بہت خوب۔ اعجاز صاحب، ٹیگ درست کر دیا ہے!
  12. محمد وارث

    تعارف سید محمد نقوی

    خوش آمدید نقوی صاحب!
  13. محمد وارث

    مراثیِ انیس ۔ انتخاب

    مرثیہ نمبر 3 (گزشتہ سے پیوستہ) وہ بانکپن، وہ ناز سے چلنا ادھر ادھر بسمل وہ ہو گیا جسے دیکھا اٹھا کے سر برچھی چلی ادھر کو نگہ پڑ گئی جدھر جوہر سے تھا عیاں کہ ستارے ہیں جلوہ گر بالکل چلن عروس کے سب آشکار تھے نابیں نہ تھیں گندھے ہوئے پھولوں کے ہار تھے جس کو چمک کے دور سے چہرہ دکھا دیا...
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شمعیم و دِلے مشعلہ افروز و دگر ھیچ شب تا بہ سحر گریۂ جاں سوز و دگر ھیچ ہم شمع (کی مانند) ہیں اور دل سے شعلے اٹھتے ہیں اور اسکے علاوہ کچھ بھی نہیں، شام سے لیکر صبح تک جان سوز گریہ ہے اور دیگر کچھ بھی نہیں۔ خواھی کہ شَوی با خبَر از کشف و کرامات مردانگی و عشق بیا موز و دگر ھیچ تو اگر چاہتا ہے...
  15. محمد وارث

    یہ آنکھ بھی، یہ خواب بھی، یہ رات اسی کی - تاجدار عادل

    جگنو سے چمکتے ہیں اسی یاد کے دم سے آنکھوں میں لیے پھرتے ہیں سوغات اسی کی لا جواب!
  16. محمد وارث

    محسن نقوی کبھی جو چھیڑ گئی یاد رفتگاں محسن ،محسن نقوی

    ہوا نے راکھ اڑائی تو دل کو یاد آیا کہ جل بجھیں مرے خوابوں کی بستیاں محسن بہت خوب! ان دو اشعار میں کچھ ٹائپو ہیں، پلیز اگر چیک کر سکیں تو درست کردیں: نہیں کہ اس نے گنوائے ماہ و سال اپنے تمام عمر کٹی یوں بھی رائیگاں محسن کہیں سے اس نے توڑا خود سے ربط وفا کہیں سے بھول گیا میں بھی داستاں محسن
  17. محمد وارث

    خورشید رضوی کڑی ہے دھوپ، گھٹا بن کے خود پہ چھاتے جائیں ۔۔۔۔۔ خورشید رضوی

    سیاہ کیوں ہوں یہ طاق و دریچہ و محراب چلے ہیں گھر سے تو جلتا دیا بجھاتے جائیں واہ بہت خوب، لا جواب!
  18. محمد وارث

    امجد اسلام امجد ویرانۂ وجود میں چلنا پڑا ہمیں۔امجد اسلام امجد

    بہت خوبصورت غزل ہے، شکریہ فرحت شیئر کرنے کیلیے!
Top