اپنی پسند کی نظم تو کہیں سے بھی لی جا سکتی ہے، میرا نہیں خیال کہ اس پر پابندی ہو؟ جیسا کہ میںدرد کی نیلی رگیں سے کچھ نظمیں کاپی کر کے ادھر پیسٹ کر رہا ہوں۔
بےبی ہاتھی
مثالِ رفتگاں ، جاتے ہوئے مہکے ہوئے لمحے
خزاں کےزرد پتوں کے لئے ہی قرض لےآؤ
مسلسل جو اُداسی پر اداسی،
یوں برستی ہے
کہیں مرجھا نہ دے، سرسبز اس شاخِ محبت کو
تعلق کی بھی میری جان ، اک میعاد ہوتی ہے
پھر اس کےبعد،
ہر بندھن سےجان آزاد ہوتی ہے
فرزانہ نیناں
بےبی ہاتھی
میری بہت ہی پسندیدہ نظموں میں سے ایک
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
تو اپنےپیکر کی سبز رت پر ،بہت سی کائی اگایا کرتی
بہت سےتاریک خواب بنتی
تو میں اذیت کی ملگجی انگنت اداسی کےرنگ چنتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
میں اپنےپلو میں سوگ باندھے، کسی کو ان کا پتہ نہ دیتی
اجالےکو ٹھوکروں میں رکھتی،...