نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سنا ہے اربابِِ عقل و دانش ہمیں یوں دادِ کمال دیں‌گے - سرور عالم راز سرور

    واہ واہ واہ، لاجواب۔ بہت شکریہ کاشفی صاحب شیئر کرنے کیلیے!
  2. محمد وارث

    دل کو یوں بہلا رکھا ہے - سرور عالم راز سرور

    لاجواب۔ بہت شکریہ کاشفی صاحب شیئر کرنے کیلیے!
  3. محمد وارث

    مرزا اسد اللہ خاں‌ غالب اور متین امروہوی - 3

    غالب کی زمین کا خوب حق ادا کیا ہے متین امروہوی نے۔ شکریہ کاشفی صاحب شیئر کرنے کیلیے!
  4. محمد وارث

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ - تبصرہ

    فاتح صاحب، اپنی مراسلوں میں سمائیلیز کو معطل کر دیں کیونکہ جگہ جگہ نمبروں کی جگہ چہرے بنے ہوئے ہیں :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یادِ وصلَش نورِ جاں، چوں رونقِ آئینہ، آب داغِ عشقَش زیبِ دل، چوں زینتِ دستار، گُل (مرزا عبدالقادر بیدل) اسکے وصل کی یاد میری جاں کا نور ہے جیسے آئینے کی رونق، چمک ہوتی ہے۔ اسکے عشق کا داغ میرے دل کی خوشنمائی ہے جیسے دستار میں لگا پھول اسکی زینت ہوتا ہے۔
  6. محمد وارث

    تاسف میری دادی اماں کے لیے صحتِ کاملہ کی دعا فرمائیں

    اللہ تعالیٰ آپ کی دادی جان کو صحّتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں!
  7. محمد وارث

    پیار بانٹو وفا کو عام کرو

    ویسے اس شعر کے سیاق و سباق سے یہ سوال لازم آتا ہے کہ کیا محبوب کو رات کے وقت زلف کھولنے کی اجازت ہے؟ اگر ہے تو کیوں :) میں شاید اس کو یوں کہتا دن میں کھولو جو چاند چہرے پہ زلف نیند تاروں کی تم حرام کرو
  8. محمد وارث

    پیار بانٹو وفا کو عام کرو

    یہ 'چھوڑنے' والی عادت اچھی نہیں نیازی صاحب :) محبوب کے گیسو عموماً شب رنگ ہی ہوتے ہیں بشرطیکہ کہ محبوب کی عمر ساٹھ سے اوپر نہ ہو یا پھر وہ خضاب، مہندی یا اسی قبیل کے 'خرافات' نہ استعمال کرتا ہو، سو گیسو کے ساتھ شب رنگ لگانے سے آپ کے پاس اس شعر میں، کہ چھوٹی بحر ہے، الفاظ استعمال کرنے کی گنجائش...
  9. محمد وارث

    پیار بانٹو وفا کو عام کرو

    اور عمران صاحب، عنوان میں بانتو کو پلیز 'بانٹو' کر دیں، جب بھی نظر پڑتی ہے گراں گزرتا ہے، خود اس وجہ سے نہیں کر رہا کہ آپ شاعر ہیں اور میں اپنی 'ہجو' سے ڈرتا ہوں :)
  10. محمد وارث

    پیار بانٹو وفا کو عام کرو

    شکریہ اعجاز صاحب اس فکر انگیزی کیلیے، لیکن کیا کروں کہ اس شعر کا خیال میری طبیعت سے بالکل ہی لگّا نہیں کھاتا :) بہرحال یوں کیسا رہے گا مر گئی میری خوئے آزادی آؤ صیّاد زیرِ دام کرو
  11. محمد وارث

    خطاب نصیر: مرزا بیدل کانفرنس

    بیدل کا کیا نام یاد دلایا نظامی صاحب آپ نے، دیکھیئے گا خود کیا فرماتے ہیں: بر زباں نامِ آدمَم آمد در نظر ہر دو عالمَم آمد جونہی میری زبان پر "آدم" کا نام آیا، ہر دو جہان میری نظر میں آ گئے۔
  12. محمد وارث

    بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے

    ایک بڑی جماعت کے بچے نے انہیں 96 لکھنے کو کہا تو انہوں نے اسے سکول سے ہی نکال دیا ;)
  13. محمد وارث

    آغازِ فارسی کلاس

    مفید مراسلے ہیں نقوی صاحب، لاجواب۔ اور یہ 'پرستار' بھی خوب ہے :)
  14. محمد وارث

    یاس غزل - لذّتِ زندگی مُبارک باد - مرزا یاس یگانہ

    شکریہ فاتح صاحب۔ افسوس کہ فنون کا مذکورہ شمارہ میرے پاس نہیں ہے بلکہ فنون کے چند ایک شمارے ہی میرے پاس ہیں، نقوش کے کئی ہیں :)
  15. محمد وارث

    تاسف انّا للہ و انا الیہ راجعون

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔
  16. محمد وارث

    یاس غزل - لذّتِ زندگی مُبارک باد - مرزا یاس یگانہ

    انہوں نے ایک فرقے کے خلاف ایک مضمون لکھا تھا کسی اخبار میں اور جس محلے میں رہتے تھے وہاں اسی فرقے کی اکثریت تھی، اور چونکہ تھے بھی بے یار و مددگار، سو انہوں نے پکڑ لیا اور جلوس نکال دیا۔ اسی طرح اپنے انتہائی سادہ اور غریبانہ حلیے کی وجہ سے، ایک رات آوارہ گردی کے جرم میں حوالات میں بھی گزاری،...
  17. محمد وارث

    یاس غزل - لذّتِ زندگی مُبارک باد - مرزا یاس یگانہ

    یگانہ ایک قادر الکلام شاعر تھے لیکن جب وہ پچھلی صدی کی اوائل کی دہائیوں میں عظیم آباد سے ہجرت کر کے لکھنؤ آئے تو لکھنؤ والوں نے ان کو بالکل ہی منہ نہ لگایا، اس وقت لکھنؤ غالب کے رنگ میں رنگا ہوا تھا اور اہلیانِ لکھنؤ اپنے برے سے برے شاعر کو بھی، جو غالب کے رنگ میں کہتا تھا، باہر والے اچھے سے...
  18. محمد وارث

    جون ایلیا تِرے خواب بھی ہُوں گنوارہا ، ترے رنگ بھی ہیں بکھررہے ۔ جون ایلیا

    واہ واہ واہ، لاجواب۔ بہت شکریہ شاہ صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!
  19. محمد وارث

    یاس غزل - لذّتِ زندگی مُبارک باد - مرزا یاس یگانہ

    بہت شکریہ فرخ صاحب، شاہ صاحب اور فاتح صاحب۔ یگانہ کے استاد ہونے میں تو کوئی شک نہیں، لیکن بیچارے ساری زندگی مفلوک الحال ہی رہے، لکھنؤ کی ناانصافی کی وجہ سے اور اسی وجہ سے وہ غالب کے دشمن بھی ہو گئے تھے اور ساری زندگی تحریر و تقریر میں غالب کی تنقیص ہی کرتے رہے، اور اقبال کی بھی، مثلاً یہ شعر...
Top