بہت شکریہ آپ سب احباب کا۔
اس نظم سے میری بھی بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں، چھوٹا سا تھا تو والدِ مرحوم اس نظم کے چند مصرعے سنایا کرتے تھے، دسویں میں (شاید) اپنی درسی کتاب میں یہ نظم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تھی اور پھر جب ناظر کا دیوان ملا تو گویا پاگل سا ہو گیا تھا :)