انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دیں اور علی ذاکر صاحب اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
نہ من ز بے عَمَلی در جہاں ملولم و بس
ملالتِ عُلَما ہم ز علمِ بے عمَل است
(حافظ شیرازی)
زمانے میں صرف میں (بے علم و مست عاشق) ہی بے عملی کی وجہ سے ملول نہیں ہوں بلکہ علما (جاننے والوں، ہشیاروں، عقلمندوں) کو بھی اپنے علمِ بے عمل کا رنج ہے۔
بہت شکریہ فرخ صاحب نادر غزل شیئر کرنے کیلیے، لاجواب۔
کتاب 'پنجاب میں اردو' کے سلسلے میں یہ کہ، یہ کتاب اختر شیرانی کی نہیں بلکہ ان کے والدِ مرحوم اور نامور محقق جناب حافظ محمود شیرانی کی ہے!