نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    السلام علیکم آسی صاحب۔ عرفی کے کلیات یا دیوان میرے پاس نہیں ہے، بہرحال میں نیٹ سے ڈھونڈتا ہوں،...

    السلام علیکم آسی صاحب۔ عرفی کے کلیات یا دیوان میرے پاس نہیں ہے، بہرحال میں نیٹ سے ڈھونڈتا ہوں، اگر ملی تو ضرور بتاؤں گا، والسلام
  2. محمد وارث

    جرابیں

    یہ واقعی زبردست حل ہے، ہماری خاتونِ خانہ بھی اسی پر عمل کرتی ہیں۔ لیکن اس میں ایک قباحت ہے کہ پھر ایک جراب غائب ہونے کی بجائے دونوں غائب ہو جاتی ہیں :)
  3. محمد وارث

    تاسف امجدحسین علوی کی صحت یابی کے لئے دعا کا طلبگار

    اللہ تعالیٰ انہیں صحّتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
  4. محمد وارث

    تاسف دعا مغفرت

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں
  5. محمد وارث

    گھر سے کچھ کھا کر نکلنا بہتر رہتا ہے۔

    لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ اگر آپ کو کوئی سفر درپیش ہے تو کبھی بھی خالی پیٹ گھر سے نہ نکلیں، کچھ نہ کچھ کھا لینا بہتر ہوتا ہے۔
  6. محمد وارث

    گھر سے کچھ کھا کر نکلنا بہتر رہتا ہے۔

    میرے ساتھ اس سے الٹ معاملہ ہے۔ عموماً تو گھر سے ناشتہ کر کے ہی جاتا ہوں لیکن جن دنوں "ناراضگی" چل رہی ہوتی ہے تو جان بوجھ کر ناشتہ نہیں کرتا اور کچھ دور ہی حلوائی کی دکان پر جا کر مزے سے حلوہ پوری کا ناشتہ کرتا ہوں، جسم میں قدرتی مٹھاس کی زیادتی کی وجہ سے باہر کی مٹھاس میرے لیے بند ہے سو اس...
  7. محمد وارث

    ننگ آدم، ننگ دین ننگ وطن ۔۔میرصادق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر راہی فدائی

    شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ مصنف نے یہی عنوان دیا ہے جو کہ آپ نے دیا ہے۔ کیونکہ عنوان میں اقبال کا مصرع غلط لکھا ہے "ننگِ ملت، ننگِ دیں، ننگِ وطن" جب کہ مضمون کے متن میں مصرع صحیح ہے یعنی "ننگِ آدم، ننگِ دیں، ننگِ وطن"۔
  8. محمد وارث

    منو بھائی نظم--چل ٹُر چل گھر میرے--مُنو بھائ

    ایہہو جیا اک سوال مرحوم دلدار پرویز بھٹی نے وی منو بھائی ہوراں کولوں پچھیا سی، شاید ٹاکرا وچ، کہ جناب کیا تہاڈی بیگم صاحبہ وی تہانوں منو بھائی کہہ کے بلاندی اے اونہاں جواب دتا نئیں او مِنوں 'دلدار' کہہ کے بلاندی اے۔
  9. محمد وارث

    کیفیت

    آپ اپنا بلڈ پریشر بھی چیک کروائیے، کیفیات تو کچھ لو بلڈ پریشر کی ہیں۔
  10. محمد وارث

    رباعی کے اوزان پر ایک بحث از محمد وارث

    رباعی بھی خاصے کی چیز ہے، قدما اس کے چوبیس وزن بنا گئے سو عام شعرا کو اس سے متنفر کرنے کیلیے یہی کافی ہے کہ رباعی کے چوبیس وزن ہیں، حالانکہ اگر تھوڑا سا تدبر و تفکر کیا جائے اور ان اوزان کو ایک خاص منطقی ترتیب اور انداز سے سمجھا جائے تو ان اوزان کو یاد رکھنا اور ان پر عبور حاصل کرنا کچھ مشکل...
  11. محمد وارث

    کیا رات کو سونے سے پہلے پڑھی ہوئی چیز بہتر یاد رہتی ہے؟

    برادرم میں لڑکی کو کتاب نہیں کہتا لیکن آپ کی بھابھی کتابوں کو سوکن ضرور کہتی ہیں :)
  12. محمد وارث

    کیا رات کو سونے سے پہلے پڑھی ہوئی چیز بہتر یاد رہتی ہے؟

    اس قسم کا مجھے کوئی خاص تجربہ تو نہیں ہوا گو میری عادت ہے کم و بیش پچیس سال سے کہ روز رات کو سوتے وقت کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتا ہوں اور بعض اوقات پڑھتے پڑھتے ہی سو جاتا ہوں۔ ایک بات ضرور ہے کہ مجھے اکثر خوابیں کتابوں کے متعلق ہی آتی ہیں، ایسی ایسی نایاب کتابیں خوابوں میں ملتی ہیں کہ جب آنکھ کھلتی...
  13. محمد وارث

    قرآن شریف میں آیۃ “بسم اللہ الرحمن الرحیم“ کتنی دفعہ آئی ہے؟

    یہ فقہی مسئلہ ہے، اور مجھے ڈر ہے کہ کوئی بحث نہ شروع ہو جائے، صرف آپ کی تشفی کیلیے: - احناف کے نزدیک بسم اللہ کسی بھی سورۃ کے شروع میں قرآن کا حصہ نہیں ہے (سورۃ نمل کے درمیان میں ہے سو قرآن کا حصہ ہے)، مثلاً احناف جب نماز میں الحمد شریف پڑھتے ہیں تو پہلی رکعت میں بسم اللہ پڑھتے ہیں لیکن سورہ...
  14. محمد وارث

    غزل - تیغ اب اٹھائیں گے یا قلم اٹھائیں گے

    اچھی غزل ہے فصیح صاحب، کیا کہنے نازکی پہ مت جاؤ، بات حوصلے کی ہے دل ہے کانچ کا لیکن کوہِ غم اُٹھائیں گے واہ واہ واہ، بہت خوب
  15. محمد وارث

    معروف غزل گو اور نعت خواں شاعر مظفر وارثی وفات پا گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ جنوری 2011ء اردو ادب پر بھاری پڑ گیا ہے، پہلے راغب مراد آبادی، پھر عاصی کرنالی اور اب مظفر وارثی۔ اللہ تعالیٰ خیر کرے۔
  16. محمد وارث

    نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

    جو رائے "سر پنچوں" کی وہی "پنچ" کی (محاورہ الٹا کرنے پر پیشگی معذرت) :)
  17. محمد وارث

    کیا مفردات القرآن اردو یونی کوڈ میں موجود ہے؟

    شکریہ دہلوی صاحب، اردو ترجمہ میرے پاس موجود ہے لیکن اردو یونی کوڈ شاید ہی نیٹ پر موجود ہو۔
  18. محمد وارث

    نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

    وزن کے لحاظ سے تینوں متبادل مصرعے درست ہیں احمد صاحب، روانی کے لحاظ سے مجھے پہلا اچھا لگا ہے۔ بات مشوروں کی چل نکلی تو "عجلت" کی جگہ "غفلت" پر بھی غور کیا جا سکتا ہے :)
Top