نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    ہزج مسدس سالم بحر تو موجود ہے، اردو میں، جیسا لکھا کہ استعمال نہیں ہوتی، ہاں اگر کوئی استعمال کر بھی لے تو کیا کہا جا سکتا ہے :) لیکن کوشش یہی ہونی چاہیے کہ مستعمل بحور ہی میں کہا جائے۔ مستفعلن فعلن میری نظروں سے تو نہیں گزری، شاید موجود بھی ہو، بحر الفصاحت دیکھنی پڑے گی۔
  2. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    مفرد بحر وہ ہوتی ہے جس میں ایک ہی رکن کی تکرار ہو، مثلاً ہزج مثمن سالم مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن یا متقارب مثمن سالم فعولن فعولن فعولن فعولن۔ مرکب بحر وہ بحر ہوتی ہے جس میں مختلف ارکان ہوں، جیسے مجتث کی مزاحف شکل مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن یا خفیف فاعلاتن مفاعلن فعلن وغیرہ۔ سالم بحر وہ...
  3. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    جی نہیں اس بحر کے پہلے تینوں رکنوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، فقط آخری فعولن میں رکن مسبغ ہو کر فعولان آ سکتا ہے۔، اور عملِ تسبیغ کی تقریباً ہر بحر کے آخری رکن میں اجازت ہے۔ خفیف میں جو آٹھ اوزان ہیں، ان میں سے کوئی بھی وزن کسی بھی مصرعے میں آ سکتا ہے اور دوسرے مصرعے میں کوئی دوسرا وزن،...
  4. محمد وارث

    بحر بتائیے

    جی اب وزن میں ہے۔
  5. محمد وارث

    تعارف مجھے کفیل نہیں خود کفیل ہونا ہے

    خوش آمدید کفیل صاحب
  6. محمد وارث

    شاعری میں شراب کیوں؟

    شمشاد بھائی میں ان کو ضم کر دیا ہے۔
  7. محمد وارث

    حسرت موہانی آنکھوں کو انتظار سے گرویدہ کر چلے - حسرت موہانی

    بہت شکریہ کاشفی صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔
  8. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    ہر بحر کے ہر رکن کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کہیں اجازت ہے اور کہیں نہیں ہے، مثلاً بحر ہزج مثمن سالم مفاعیلن چار بار، اس کے نہ پہلے رکن میں تبدیلی ہو سکتی ہے نہ دوسرے نہ تیسرے، صرف چوتھے میں مفاعیلن کی جگہ مفاعیلان آ سکتا ہے۔ اسی طرح بحر رمل مثمن محذوف فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن، اس کے بھی...
  9. محمد وارث

    غزل درکار ہے

    شکریہ محمود صاحب، اس غزل کا منظوم ترجمہ اختر عثمان صاحب نے کیا تھا، فیس بُک پر میں بھی دیکھتا ہوں آپ بھی دیکھیے گا۔
  10. محمد وارث

    بحر بتائیے

    جی دونوں مصرعے وزن میں نہیں آ رہے۔ دوسرے مصرعے میں مجموعی طور پر پانچ فعلن بنتے ہیں جبکہ پہلے مین ایک فع زائد ہے۔
  11. محمد وارث

    بحر بتائیے

    آپ یہ مکمل شعر لکھیں پلیز
  12. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    اس کی تقطیع اس طرح بھی ممکن ہے ف ع کی جگہ ہم معروف رکن فاع اور فعولن لکھیں الفت میں بھی ہم رکھتے ہیں معیار الگ الفت - فعلن 22 مِ بِ ہم - فَعِلن 211 رکھ تِ - فاع 2 1 ہِ معیا - فعولن 1 22 ر الگ - فَعِلن 211 اپنی چاہت کے ہیں سب افکار الگ اپنی - فعلن 22 چاہت - فعلن 22 ک ہ سب - فَعِلن 211 افکا...
  13. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    آپ نے درست لکھا۔ اس عمل یعنی ملانے کو الف کا وصال کہتے ہیں، اور یہاں اس طریقے سے بھی تقطیع ہو سکتی ہے یعنی دونوں طریقوں سے جس سے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
  14. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    اس کو بحر ہندی بھی کہتے ہیں فعلن کی تعداد مقرر کر کے انکی پابندی کی جاتی ہے اور کسی بھی فع یعنی 2 کو فَ عِ 11 میں توڑا جا سکتا ہے۔ الفت میں بھی ہم رکھتے ہیں معیار الگ الفت - فعلن 22 مِ بِ ہم - فَعِلن 211 رکھ تِ ہِ - فع فَ عِ 2 11 معیا - فعلن 22 ر الگ - فَعِلن 211 اپنی چاہت کے ہیں سب افکار...
  15. محمد وارث

    بحر بتائیے

    آپ نے درست تقطیع کی اظہر صاحب، فقط یہ کہ یہ لفظ مان نہیں بلکہ ما محسوب ہوگا، مان تو فاع یعنی 12 ہو جائے گا۔ دراصل مانگی میں نون مخلوط ہے جس کا وزن تقطیع میں محسوب ہوتا ہے نہ عروضی متن میں لکھا جاتا ہے یہ ویسے ہی ہے جیسے پیاس میں ی مخلوط غیر محسوب ہے یا اندھیر میں نون مخلوط غیر محسوب ہے۔ اور...
  16. محمد وارث

    وزن بتائیے

    میرے خیال میں محمود صاحب ٹائپو ہو گیا، کیونکہ ہنس فع کے وزن پر ہے اور آپ نے جو شعر لکھا ہے اس میں بھی فع کے وزن پر آ رہا ہے، مزید ابنِ انشا ہم بھی وہیں موجود تھے، ہم سے بھی سب پوچھا کیے ہم ہنس دیے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردا ترا
  17. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    جی مخصوص بحروں میں بالکل ہو سکتا ہے۔ ایک تو بحر خفیف ہے جس کے پہلے رکن میں فاعلاتن کو فعلاتن اور آخری رکن میں فعلن، فَعِلن، فعلان اور فَعِلان چاروں میں سے کوئی بھی آ سکتا ہے۔ اس بحر کے اوزان پر میرا تفصیلی مضمون مثالوں کے ساتھ دیکھیے۔ اسی طرح بحر رمل کی ایک شکل اوپر گزری ہے اس میں بھی آخری...
  18. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    مشدد الفاظ کی تشدید میں سے ایک حرف گرانے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ نے جو مثال دی ہے اس میں سے حرف نہیں گرایا گیا بلکہ اردو میں کئی ایک الفاظ ایسے ہیں جن کا تلفظ دو طرح سے ہے، تشدید کے ساتھ اور تشدید کے بغیر، انہی میں سے ایک لفظ بچوں یا بچے ہے یہ بچوں یا بچے بغیر تشدید بروزن فعِل یا فعو اور بچّوں یا...
  19. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    کسی بحر کے شروع میں ایک متحرک حرف کا ہرگز اضافہ نہیں ہو سکتا۔ لیکن جہاں تک آپ کی مثال ًجلا ہےً سے میں سمجھا ہوں، آپ یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا سببَ خفیف کی جگہ رکن سببَ ثقیل سے شروع ہو سکتا ہے یا نہیں تو عرض ہے کہ کچھ بحروں میں پہلے رکن کے سببِ خفیف کو توڑنے کی اجازت ہے اور سببِ خفیف کی جگہ...
Top