شکریہ شمشاد بھائی۔ سیالکوٹ کا موسم بھی آج کل ویسا ہی ہے جیسا پورے پاکستان کا ہے، شدید سردی ہے آج کل، لیکن ابھی تک سیالکوٹ میں دھند نسبتاً کم دیکھی گئی ہے۔ چند دن قبل بارش بھی ہوئی تھی لیکن اب مطلع صاف ہے۔ لنچ ٹائم میں دھوپ مزا دے جاتی ہے :)
فاع - 2 1
کیونکہ ڈھونڈ میں دو چشمی ھ کا وزن دونوں جگہ نہیں اور نون مخلوظ کا بھی کوئی وزن نہیں سو اس کا عروضی متن ہوگا --ڈُوڈ-- یعنی فاع یعنی 2 1
مثلاً
آئے عشّاق، گئے وعدہٴ فردا لیکر
اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رُخِ زیبا لیکر
میرے خیال میں بحر کامل میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ کتنے رکن متفاعلن سے مستفعلن میں بدل سکتے ہیں یعنی کوئی بھی رکن بدل سکتا ہے اور چاروں بھی بدل سکتے ہیں۔ چاروں ارکان کو مستفعلن کرنے سے بحر رجز مثمن سالم بن جائے گی، اگر مطلع کے دونوں مصرعوں میں مستفعلن چار بار ہوگا تو پھر پڑھنے والا یہی سمجھے...