نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ابوالکلام آزاد از شورش کاشمیری

    میرے خیال میں یہ کتاب کاپی رائٹس فری نہیں ہوگی کیونکہ شورش کاشمیری کی وفات 70ء کی دہائی میں ہوئی تھی اور اس لحاظ سے ابھی انکی وفات کو پچاس سال نہیں ہوئے۔
  2. محمد وارث

    تاسف نوید صادق صاحب کے بڑے بھائی کا انتقال پُر ملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ واقعی بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ نوید صاحب کو یہ صدمہ برداشت کرنی کی ہمت اور طاقت عطا فرمائیں، کچھ ماہ قبل ان کے والد صاحب کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔
  3. محمد وارث

    واصف میں آرزوئے دید کے کِس مرحلے میں ہوں --- واصف علی واصف

    لاجواب۔ بہت شکریہ نظامی صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
  4. محمد وارث

    فراق غزل - رکی رکی سی شب ہجر ختم پر آئی - فراق گورکھپوری

    بہت شکریہ جناب شیئر کرنے کیلیے۔
  5. محمد وارث

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    واعظ ثبوت لائے جو مے کے جواز میں اقبال کو یہ ضد ہے کہ پینا بھی چھوڑ دے
  6. محمد وارث

    اردو محفل کے اکیاون ہیرو

    شکریہ محمود صاحب، خوش رہیے محترم۔
  7. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    عام طور پر مزاحف بحروں میں دو طرح سے پہلے رکن میں کچھ تبدیلی کی جاتی ہے۔ اول - مزاحف بحروں کے پہلے سالم رکن کو مخبون رکن سے بدل دینا، جیسے بحر رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع - اسکے افاعیل فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن ہیں لیکن پہلے رکن یعنی فاعلاتن کو مخبون رکن فعلاتن سے بدل کر وزن فعلاتن فعلاتن...
  8. محمد وارث

    محفل ٹیگ میم

    بہت شکریہ محمد امین اور م۔م۔مغل صاحب۔ 1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟ یہ 31 مئی 2007ء کا دن تھا جب میں اس محفل کا حصہ بنا۔ یوں تو مجھے لکھنا چاہیے کہ یہ ایک سہانی صبح اور خوشگوار دن تھا لیکن جتنا بھی حسن ظن سے کام لوں اور جتنا بھی جھوٹ بولوں، گرمیوں کے اس دن کو خوشگوار اور سہانا ہر...
  9. محمد وارث

    کیا فیض احمد فیض غالب اور اقبال کے بعد سب سے بڑے شاعر ہیں

    اردو محفل میں خوش آمدید منصور صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کویہاں دیکھ کر۔ آپ کا مضمون مناسب زمرے میں منتقل کر رہا ہوں۔
  10. محمد وارث

    تعارف منصور آفاق صاحب کو اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید

    آج صبح اردو محفل پر حاضر ہوا تو منصور آفاق صاحب کے کچھ پیغامات یہاں دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ منصور آفاق صاحب عہدِ حاضر کے ایک انتہائی اہم اور معتبر شاعر ہیں، صاحبِ کتاب ہیں، اور ان کا دیوان آن لائن مختلف سائٹس پر موجود ہے اور اعجاز عبید ( الف عین ) صاحب کی کتب کی سائٹ پر بھی موجود ہے۔...
  11. محمد وارث

    غزل : میں بھول گئی ہوں اُسے یہ بات نہیں ہے ۔از: ہما بیگ

    بہت شکریہ عارف صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
  12. محمد وارث

    وزن بتائیے

    جی یہ مستفعلن ہے۔ نا آ ش نا - مس تف ع لن - 2 2 1 2
  13. محمد وارث

    نظم - ہواؤں کے ہاتھ پیغام - اعزاز احمد آذر ؔ

    بہت شکریہ احمد صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
  14. محمد وارث

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

    درست فرمایا مغل صاحب، خوبی کی بات ضرور ہے، لازم نہیں، زمین میں غزل کہنا بھی کافی ہے۔
  15. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    راجا صاحب، کسی ایک بحر کے متعلق کہنا تو شاید مشکل ہو لیکن ظاہر ہے کہ جس بحر میں کم ارکان ہونگے وہ چھوٹی ہوگی اس لحاظ سے تمام مسدس بحریں (ایک مصرعے میں تین ارکان والی) چھوٹی ہوتی ہیں۔ انکے علاوہ مربع بحریں بھی ہوتی ہیں اور وہ ان مسدس بحروں سے بھی چھوٹی ہوتی ہیں، ان مربع بحروں کے ایک مصرعے میں...
  16. محمد وارث

    کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 12

    میں تو یہیں ہوں محب :)
  17. محمد وارث

    اصولِ شاعری کے حوالے سے چند سوال۔۔۔؟

    راجا صاحب یہ بحر مجھے تو نہیں ملی، میں نے بحر الفصاحت ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی۔
  18. محمد وارث

    ایک نظم اصلاح کی غرض سے پیش ہے،'' گُل اور کلی'' اساتذہ توجہ فرماءیں

    اعجاز صاحب کہ اور نہ کا دو ہجائی وزن یعنی فع مجھے بھی پسند نہیں ہے، فقط نوآموز دوستوں کیلیے اس روا سمجھتا ہوں لیکن ساتھ ہی امید کرتا ہوں کہ جب وہ بیان پر کچھ عبور حاصل کر لیں تو پھر انہیں ان کے اصل وزن ہی میں باندھیں :)
  19. محمد وارث

    شکریہ ذیشان صاحب، میں اس نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کرونگا، ویسے اصلاح وغیرہ کا زیادہ کام اعجاز...

    شکریہ ذیشان صاحب، میں اس نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کرونگا، ویسے اصلاح وغیرہ کا زیادہ کام اعجاز عبید صاحب ہی کرتے ہیں۔
Top