(۳)
خواجہ نصرالدین کو بخارا میں نہ تو عزیز ملے اور نہ پرانے دوست ھی۔ ان کو اپنے باپ کا گھر تک نہ ملا جہاں وہ پیدا ھوئے تھے اور پل بڑھ کر جوان ھوئے تھے، نہ تو وھاں وہ سایہ دار باغ تھا جہاں خزاں کے صاف دنوں میں سنہری پتیاں ھوا میں سرسراتی تھیں اور پھل بھدابھد زمین پر گرتے تھے، جہاں چڑیاں چہچہاتی...