ریختہ صفحہ 326
سے خیال ہوا کہ شاید ادھر کچھ باتیں میری رہتی ہیں۔ انھیں کو انھوں نے کہا ہے۔ وہاں بات ہی اور تھی۔ بیگم صاحب کا تو مزاج ایسا بدل گیا تھا کہ گرمی سے جاڑا ہو گئی تھیں۔ نہ وہ تیزی تھی نہ حرارت۔ نہ گرم انچھروں کے لوکے تھے نہ دل جلانے کی ہوائیں۔ میاں کی طرف سے ایک خدشہ تھا پھر وہ بھی کچھ...