کاسموس کارل ساگان کی کتاب ہے۔ کارل ساگان کی کتب پڑھ کر مجھے جتنا مزہ آتا ہے وہ شاید ہی کسی اور مصنف سے آتا ہو۔ شاید یہ وجہ ہو کہ یہ بالکل ویسے ہی لکھتا ہے جیسا میں پڑھنا چاہتا ہوں (خود نمائی مقصود نہیں بلکہ ایک پوائنٹ بتا رہا ہوں)
بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس "معزز" عہدے کے لئے میں آپ کو دکھائی دیا :( (مذاق کر رہا ہوں، وضاحت اس لئے کہ ہلکا پھلکا مذاق تو ہمارا چلتا ہی رہتا ہے۔ لیکن نئے ممبران کو شاید بات ناگوار گذرے)
سارا، پہلی بات تو یہ کہ میں نے برائے معلومات ایک پوسٹ میں موجود تشنہ سوال کا جواب دیا ہے۔ اگر میرا دیا ہوا لنک آپ کو قبول نہیں تو براہ کرم میری اس پوسٹ کو اگنور کر دیں۔ خوامخواہ کی بحث اور پھر اس کو طول دینے سے کوئی فائدہ نہیں
کنڈل پر شرلاک ہومز کا مجموعہ، سیموئل بیکر کی اسماعیلیہ، وائلڈ اینیملز اینڈ دئیر ویز وغیرہ، شارٹ ہسٹری آف نیئرلی ایوری تھنگ، بل برائسن کی کتاب ہے اور بھی بہت ساری کتب۔ لیکن اس وقت سب سے زیادہ کاسموس پڑھنے کا مزہ آ رہا ہے
ایک پوسٹ اس بارے تھی کہ علامہ اقبال کو نوبل انعام کیوں نہ ملا۔ مجھے ایک پرانا لنک یاد آیا کہ اس پر صرف بی بی سی کی تحریر میری نظروں سے گذری ہے۔ تو اس کو بتا دیا۔ اگر آپ کو اس پر کوئی اعتراض ہے یا بہتر لنک ہے تو درج کر دیں ورنہ یہ فضول کی بحث جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں
ایک سوال ذہن میں پیدا ہوا تھا ایک پوسٹ دیکھ کر تو میں نے جواب لکھ دیا۔ باقی یہ آپ کی مرضی کہ اسے کس انداز میں سمجھیں۔ دوسرا میری وضاحت بھی شاید آپ کی نظر سے نہ گذری ہو کہ ادب اور امن وغیرہ جیسے بے ضرر موضوعات کو چھوڑ کر نوبل انعام کی اپنی روایات ہیں۔ لیکن سوچ آزاد ہے اس لئے جو چاہیں سوچیں
ان پیج کی فائل کا اس لئے حوالہ دیا کہ زیادہ تر بنی بنائی کتب ان پیج سے پی ڈی ایف شدہ ملتی ہیں جن کو کنڈل پر پڑھنا کارے وارد ہے (اسے وارد کی کار نہ سمجھا جائے)
ویسے یونی کوڈ اردو فائل میں نفیس تحریر نسخ یا پھر ایریل یونی کوڈ ایم ایس سے ہی فائل بناتا ہوں۔ نستعلیق فائلیں یونی کوڈ سے درست پی ڈی ایف نہیں بنتیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ شام کو کنڈل پر پی ڈی ایف کی تصویر لگاؤں