قصاص
بازار سے سودا لے کر گھر چلا تو نہ معلوم کیوں دل دھڑک رہا تھا۔ گلی کے موڑ پر پہنچا تو منہ میں پان کڑوا ہو گیا۔ تیزی سے گھر کے قریب جو آیا تو گھر میں سے شیون کی آواز آئی، کلیجہ منہ کو آ گیا۔ ہانپتا کانپتا گھر میں گھسا۔ ایک طرف بھاوج کو زمین پر پچھاڑیں کھاتے دیکھا، دوسری طرف بڑھیا ماں غش کھائے...