(۴)
رامپور پولیس کی حراست میں جبار ایا۔ مقدمہ قاضی صاحب کی عدالت کے سامنے پیش ہوا۔ وہاں سے فیصلہ میرے حق میں ہوا۔ یعنی یہ کہ میرا جی چاہے اس کو اپنے ہاتھ سے قتل کروں اور جی چاہے روپیہ لے کر چھوڑ دوں۔ میں خوشی خوشی گھر آیا اور فیصلہ سنایا۔ آبدیدہ ہو کر اماں نے گلے سے لگایا اور کہا کہ میرے سامنے...