حجتہ السلام نے خدمت گار سے کہاَ:"بھائی یہاں تو کہیں وضو کا ٹھکانہ نظر نہیں آتا، برآمدے میں لوٹا رکھ دو" اور داروغہ سے پوچھا "یہاں آس پاس کہیں مسجد بھی ہے"؟
داروغہ: (چاروں طرف دیکھ کر) کہیں نظر تو نیہں آتی۔
حجتہ السلام: تم کتنے مسلمان ڈپٹی صاحب کے ساتھ ہو؟
داروغہ: (آہستہ آہستہ انگلیوں پر گن کر)...