جن ملکوں میں حقوق دانش یعنی انٹلیکچوئل پراپرٹی کا غلط استعمال اسی طرح قابل تعزیر جرم ہے جیسے دیگر جرائم، وہاں اس طرح کی حرکت قزاقی، ڈاکہ یا جو کچھ کہہ لیں، جائز نہیں کہلائی جا سکے گی۔ بہتر یہ ہوتا کہ ہم اس بات پر بحث کرتے کہ فلاں اشعار جو منصور آفاق نے بتائے ہیں، کیا واقعی وہ فیض کی کتب میں...