میرے بچپن میں جب بھی ابو مچھلی خریدنے جاتے تو ہر ریڑھی والا قسمیں کھاتا کہ سر بالکل دریا کی مچھلی ہے۔ ابو اکثر نہیں لیتے تھے۔ ایک دن پوچھا میں نے کہ آپ کو کیسے پتہ کہ مچھلی دریا کی ہے یا تالاب کی؟ انہوں نے بتایا کہ دریا سے ایک ہی سائز اور ایک ہی نسل کی اتنی ساری مچھلیاں ایک ساتھ نہیں پکڑی جاتیں :)