ابھی عزیز امین سے میں نے یاہو چیٹ پر لکھا ہے کہ آپ کے سوالات جواب کے منتظر ہیں۔ وہ کہہ رہے تھے کہ نایاب جی اس دھاگے کو دیکھ لیں گے
یعنی انتظار فرمائیے :)
بہت شکریہ محمد یعقوب آسی صاحب۔ میں نے وہ پوسٹس اِدھر منتقل کر دی ہیں۔ امید ہے کہ آپ اس گفتگو کو جو پچھلے دھاگے پر ہوئی، کو بھلا کر فراغ دلی کا ثبوت دیں گے
آپ پرانے رکن بھی ہیں۔ اگر ایک نئے محترم رکن نے ناواقفیت کی بناء پر پوسٹس کر دی ہیں، معذرت بھی کر دی ہے لیکن آپ سمجھ ہی نہیں رہے بات کو۔ تو اس میں آپ کا یہ رویہ مجھے بالکل اچھا نہیں لگا۔ اس لئے ناپسند کر دی پوسٹ
میں نے کچھ دن قبل غلطی سے ونڈوز 8 اتاری ہے پورے دس سینٹ کم تیس یورو دے کر۔ ونڈوز انسٹال ہو گئی، ڈرائیور بھی۔ انٹرفیس بھی مناسب ہے۔ پر آئی سیون پروسیسر کا کباڑہ کر دیا ہے اس نے۔ آٹھ جی بی ریم بھی کافی نہیں پڑ رہی محترمہ کو۔ ونڈوز کی اپ ڈیٹس آئی ہوئی ہیں۔ ہر بار جب پی سی ری سٹارٹ ہو، انسٹال کرتا...
آپ نے بجا فرمایا شہزاد احمد برادر۔ میں نے بھی یہ بات نوٹ کی ہے۔ تاہم جس طرح حکیم کے نسخے سے منقہ اڑا لیا جاتا ہے، اسی طرح میں عمران خان والا حصہ بھول کر صرف اپنے مطلب کی بات پر توجہ دیتا ہوں :)
ویسے مجھے یہ بات عجیب لگ رہی ہے کہ شپنگ کاسٹ بھی 45 ڈالر ہے۔ یعنی اگر ملک کے اندر بھیجنا ہو یا دنیا کے دوسرے کونے، ایک ہی نرخ ہیں۔ اگر اس کو کچھ کم کر دیا جائے تو بہت آسانی ہو جائے گی کئی افراد کے لئے
وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ دوسروں کی شناخت کو اپنا کر ایسی جھوٹ موٹ کی پوسٹس کرنے والے افراد کو بین کر دینا چاہیئے۔ جیسے اگر میں آپ کا نام لے کر کچھ اعلانات شروع کر دوں تو یہ بری بات ہے نا؟