چونکہ میری عادت ہے کہ انتہائی نکمے پن کی وجہ سے ہر کام کو اخیر وقت تک ٹالتا رہتا ہوں، اس لئے میرا کوئی حال نہیں۔ شادی کے بارے بہت پہلے سے علم تھا لیکن سوچا کہ ابھی پاکستانی پاسپورٹ ری نیو کرا لوں گا یا پھر فننش پاسپورٹ پر پاکستانی ویزہ لگ جائے گا۔ آخر کار ایک ہفتہ قبل میں نے سوچا کہ پوسٹ کے آنے...