روؤف بھائی کوئی کمی وغیرہ نہیں کرنے والے۔۔۔۔ آپ بس اپنی اسپیڈاں بڑھاؤ مراسلات کرنے کی۔ آخر کوئی تو ہو جو ہمیں بھی موٹیویٹ کرے ورنہ مراسلہ جام ہڑتال ہو جانی۔
اور گُل بہن بھلا کیوں مراسلے کرنا ترک کرے؟؟؟
عبدالصمد بھائی ہی سے کہئیے نا کہ اپنی اسپیڈ بڑھائیں۔ پچھلے دنوں جیسے سید عاطف علی بھائی دن رات کانٹے کی ٹکر پہ مقابلہ کرتے رہے اور مبارکباد وصول کی۔
حالانکہ آپ کو ساتھ میں ماشاء اللہ بھی کہنا چاہئیے تھا عبدالصمد بھائی۔ اب دیکھئیے نا کہ کوئی اسپیڈ بریکر آیا راستے میں ، تو ہم نے سارے الزام آپ کے سر دھر دینے ہیں۔
اور آپ کو معلوم ہے نا روؤف بھائی کہ ہم اکیلے نہیں چلتے، سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ ابھی دیکھئیے گا کہ کس کس کا مراسلہ میٹر دوڑے گا ہم سے بھی تیز رفتاری سے۔
اسی کو تو کہتے ہیں موقعہ سے فائدہ اٹھانا ۔۔۔
ویسے تو شاید ہمارا دھیان نہ ہی جاتا اس طرف۔ مگر آپ نے اشارہ دے دیا تو ہم بھلا کیسے نہ سمجھیں کہ عید کے دنوں کی کمی اسی لڑی میں پوری کرنی ہے۔