ریختہ صفحہ 21
ہوا ہماری غذا تھی اور املی کی پتیاں ہماری مہماں نواز ۔فرخ نے پانی مانگا میں چلو بھر کر لائی کہ دو جاٹ موٹے موٹے لٹھ کندھوں پر رکھےسر پر آ دھمکے اور پوچھا تم کون ہو اور یہاں کیوں ٹہرے ہو ؟ میں نے منت سے کہا ہم مسافر ہیں تھک کر چور ہو گئے ۔بچوں کو بخار ہو گیا، دم لے رہے ہیں ۔دوپہر...