ریختہ صفحہ 95
شعر
نہیں معلوم کیا لذت ملی ان کو اسیری میں
کہ مرغان چمن یوں دام میں آ آکے پھنستے ہیں
اگر بادشاہ دام اندوہ سے مخلصی پائی اور کہنے لگا " ہم نے عنقا کو بھی دامن محبت سے شکار کیا۔" اس باغ کی سیر کی، انواع و اقسام کے میوے لگے ہوئے دیکھے ۔چاہا کہ کچھ کھا وے، اس اندیشے سے کہ کوئی اور...