کچھ بھی نہیں۔ کام پر کافی بزی رہا، پھر ایک دو جگہ کام سے جانا تھا، وہ کر کے پہنچا تو ہمت نہیں تھی۔ بس پچھلے دن والا پیتزا جو بچا ہوا تھا، وہ کھا لیا :)
ہماری طرف بہت کم مسلمان ہیں۔ ترک لوگ مل جل کر کچھ کر لیتے ہیں لیکن میں ہمیشہ پاکستان اپنے گھر والوں کے ذریعے کرتا ہوں قربانی۔ آج ایک ترک دوست نے قربانی کا گوشت لا کر دینا ہے :)
یہ دو خبریں دیکھ لیں۔ پہلی خبر میں ہر وہ چیز موجود ہے جسے سنسنی خیز کہا جا سکتا ہے۔ اس کی فالو اپ خبر دیکھیئے تو پتہ چلتا ہے کہ پہلی خبر کتنی "چاہ" سے لگائی گئی ہوگی۔ دونوں ہی آج کے جنگ اخبار سے لی گئی ہیں :)